نہ رکنے والی قے کا فوری علاج
چلتے چلتے جھٹکے لگتے! آج صحت یاب
الرجی ختم اور ناک سے خون آنا بند
عبقری رسالہ گھر کی ضرورت بن گیا
مفلوج بچی آج ذہین ترین بچوں کی لسٹ میں شامل!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی اور آپ کی قیامت تک آنے والی نسلوں کی حفاظت فرمائے اور قیامت تک آنے والی تمام نسلوں کے لیے بے حساب رزق عطا فرمائے اور اپنی شانِ کریمی کے مطابق عطا فرمائے آمین۔حکیم صاحب میں 2014ء سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں اور آپ کے بتائے ہوئے بہت سے وظائف کو میں نے اپنی زندگی کا حصہ بنایا ہوا ہے اور میرے ان وظائف کے کرنے سے بہت سے کام بنے اور پریشانیاں ختم ہوئیں۔ 2016ء میں آپ ملتان درس کے سلسلے میں تشریف لائے اور میں نے وہ پہلا درس آپ کا سنا اور وہی ہال میں بیٹھے ہی اللہ تعالیٰ سے درخواست کی میری اس اللہ کے نیک بندے سے ملاقات ہو جائے اور ان کی زیارت بھی ہو اللہ تعالیٰ کے کرم سے چار سال بعد میری آپ سے ملاقات ہوئی ۔ 700بار فون ملانے پر مجھے ٹوکن ملا اور آپ سے ملاقات ہوئی۔لاہور میں اپنی بیٹی کے سلسلے میںآپ کے پاس آئی اب اس کی عمر تقریباً 9سال چار ماہ ہے اس کے علاج کے سلسلے میں میں نے کوئی ڈاکٹر ،حکیم وغیرہ نہیں چھوڑا تھا لیکن کہیں سے بھی افاقہ نہ ہوا میں تمام ڈاکٹروں حکیموں سے مایوس ہوگئی لیکن اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ تھا اور اللہ تعالیٰ نے مجھے آپ کے دَر پر بھیجا جب میں عبقری رسالہ پڑھتی تھی اکثر سوچتی تھی کاش!میری بیٹی کو بھی عبقری سے شفاء مل جائے۔ 2016 سے لے کر اب تک میں اپنی بچی کو آپ کے دواخانہ کی ادویات کھلا رہی ہوں اور مجھے اور میری بیٹی کو صرف آپ پر ہی یقین ہے اور بھروسہ بھی۔ عبقری ادویات کے ساتھ آپ نے حٰـمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کا وظیفہ دیا تھا جو میں نے کامل یقین کے ساتھ سوا لاکھ کے تین نصاب کرلیے ہیں ایک سوا لاکھ اکتالیس دن میں کیا اور دوسرا سوا لاکھ بھی اکتالیس دن میں مکمل کیا اور تیسرا سوا لاکھ 91دن میں مکمل کیا اور اب میں نماز تہجد کے بعد 313دفعہ پڑھتی ہوں بیٹی کی بیماری کی نیت کرکے اور پھر سارا دن کھلا پڑھتی ہوں۔
حکیم صاحب! میری بیٹی کا مسئلہ یہ تھا کہ اس کے جسم کا توازن نہیں تھا چلتے چلتے جھٹکے لگتے اور گر جاتی اور اس کے منہ سے رال یعنی پانی بھی آتا تھا۔ ذہنی طور پر ماشاء اللہ بالکل ٹھیک ہے سکول جاتی ہے اور اپنی کلاس میں ذہین بچوں کی لسٹ میں اس کا نام ہے اور اب وہ تیسری جماعت میں پڑھتی ہے اسکی کلاس ٹیچر بھی بہت تعریف کرتی ہیں کہ تحریم جسمانی کمزوری کے باوجود ایکٹو اور ذہین بھی ہے اور ہر بات کو بہت جلدی پک کرتی ہے۔ میں آپ کی میڈیسن کے علاوہ اسے کوئی اور میڈیسن نہیں کھلا رہی کیونکہ اپنی بچی کے لیے بہت سے ڈاکٹروں اور حکیموں کے پاس جاجاکر پیسہ بھی برباد کیا اور دھکے بھی کھائے مگر افاقہ نہ ہوتا تھا‘ میں نے تو سوچ لیا تھا کہ زندگی بھر بیٹی کو ایسے ہی دیکھوں گی مگر الحمدللہ! عبقری دواخانہ کی ادویات سے اللہ نے میری بچی کو شفاء عطا فرمائی۔ (مسز تنویر، ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں