Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کامیاب کمزور حضرات کیلئے تحفہ دانے ختم رنگت صاف کمزور بچوں کو صحت مند بنائیں بھائی کی شادی اورمیری پسند بہنوئی بہن کو ما

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

جون کے جوابات
1۔میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے یہ وظیفہ آزمایا ہوا ہے۔ چند دن، چند ہفتے مستقل مزاجی سے کیجئے ان شاء اللہ آپ کا انٹری ٹیسٹ کلیئر ہوجائے گا۔1۔صبح 313 باراِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ۔2۔رات کو 313بار یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابْ(بعد نماز عشاء)۔میرے بھتیجے نے یہی عمل تین ماہ مستقل مزاجی سے کیا تھا‘ الحمدللہ! دو مرتبہ ناکامی کے بعد تیسری مرتبہ اس وظیفے کی بدولت اس کا میڈیکل ٹیسٹ کلیئر ہوگیا۔(ام حسام‘لاہور)
2۔میں آپ کو ایک آسان سا سیرپ بتاتی ہوں‘ آپ عبقری دواخانہ کا ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ اور ’’طب نبوی حسن و جمال کریم‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ میں خود آزما چکی ہوں‘ اس سیرپ کے استعمال سے میرے چہرے دانے بالکل ختم اور رنگت بالکل صاف اور چمکدار ہوگئی۔ آپ بھی استعمال کیجئے ان شاء اللہ آپ کو فائدہ ہوگا۔ (سویرا کامران‘کراچی)
3۔ح صاحب! میں جب بھی کمزوری کیلئے کوئی طاقت ور دوا استعمال کرتا تھا میرا معدہ خراب ہوجاتا تھا‘ جس کی وجہ سے میں سخت پریشان اور دن بدن کمزور ہوتا جارہا تھا۔ آپ یقین کیجئے میں نے دو سال حقوق زوجگی ادا کیے بغیر گزار دئیے‘ پھر مجھے کسی نے عبقری دواخانہ کا بتایا وہاں اسسٹنٹ صاحب نے مجھے عبقری دواخانہ کی دوا ’’معجون مراد‘‘ ’’قوتی‘‘ اور ’’جوہرشفاء مدینہ‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ الحمدللہ! اس دوا کے استعمال سے میری زندگی کی بہاریں لوٹ آئیں اورمیرا معدہ بھی بالکل ٹھیک رہا۔ آپ بھی یہی ادویات استعمال کریں ان شاء اللہ آپ کیلئے بھی بہترین ہیں۔(شفیق ‘ سرگودھا)
4۔آپ اپنے بچے کی تِل کے تیل سے صبح و شام مالش کریں‘ عبقری دواخانہ کی ’’معجون شفاء یابی‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق چند مہینے مستقل مزاجی سے ضرور کھلائیے! ۔بچے کو مصروف رکھیں‘ کھلونے وغیرہ دیں‘ساگودانہ بنا کر اس میں سیب کے کتلے ڈال کر پیار محبت سے کھلائیں۔(قاسم‘ لاہور)

جولائی کے سوالات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بہن کی شادی کو بیس سال ہوگئےہیں اس کے پانچ بچے ہیں ۔ ہم صرف دو بہنیں ہی ہیں والد صاحب کی کافی جائیداد تھی جو انہوں نے دونوں بیٹیوں میں تقسیم کردی اب والد اوروالدہ جو انہوں نے دونوں بیٹیوں میں تقسیم کردی اب والد اور والدہ دونوں اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔ میرا بہنوئی بہت ظالم ہے۔ وہ اتنا پڑھا لکھا بھی نہیں ہے پولیس میں ملازم ہے اس نے دھوکے سے میری بہن کی جائیداد فروخت کر کے سارا پیسہ کھا گیا ہے۔ اب اس کے پاس صرف ایک گھر ہے جس میں رہ رہی ہے۔ یہ اکثر میری بہن کو بہت مارتا ہے اور جھگڑا کرتا رہتا ہے اکثر جھگڑےمیں کہتاہے کہ میرا تمہارا رشتہ ختم میں نے تمہیں آزاد کیا وغیرہ اور پھر گھر سے چلا جاتا ہے پھر کچھ عرصہ بعد میری بہن خود جاکر اس کی منت سماجت کرکے اسے گھر لے آتی ہے۔ اس طرح پچھلے بیس سالوں میں کئی بار ہوا۔(پروین اختر ،لاہور)
2۔محترم قارئین السلام علیکم! ہم نے اپنے بھائی کے رشتہ کی بات ایک جگہ کی ہوئی ہے‘ وہ لڑکی بھی راضی ہے‘ اس کی امی بھی راضی ہے مگر اس کے والد اور چچا نہیں مان رہے‘ وہ لوگ بھی بہت ہی اچھے ہیں‘ میں چاہتی ہوں کہ میرے بھائی کی شادی اسی گھر میں ہو‘ وہ لڑکی بہت اچھی ہے اور مجھے بہت پسند ہے۔ مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتادیں کہ وہ لوگ رشتہ کیلئے مان جائیں۔(ہ۔ص، آزادکشمیر)
3۔قارئین السلام علیکم! میرے ابو کو ہروقت کمر کا درد رہتا ہے‘ مہروں کی بھی پرابلم ہے‘ بہت علاج کرواچکے‘کوئی فرق نہیں پڑتا‘اس کا حل بتادیں۔ نوازش ہوگی۔(ص،س)
4۔قارئین! میرا حافظہ بہت کمزور ہے ‘ بی اے کی طالبہ ہوں‘ سبق یاد کرنے میں بہت دقت ہوتی ہے‘ جو سبق باقی طالب علم 15 منٹ میں یاد کرلیتے ہیں اسے یاد کرنے میں مجھے 30 منٹ تک لگ جاتے ہیں۔ دوسرا مسئلہ میرے بال بہت گرتے ہیں‘ سرمیں خشکی بھی بہت ہے۔(پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 282 reviews.