محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کو اکثر خطوط آتے ہوں گے کہ عبقری رسالہ گھر میں آتے ہی گم ہوجاتے ہیں‘ سمجھ بالکل نہیں آتی کہ کون اٹھا کر لے جاتا ہے؟ میں نے بھی اکثر درس میں بھی یہ بات سنی کہ جنات ’’عبقری‘‘ رسالہ چرا کر لے جاتے ہیں‘ میں سن کر حیران ہوتا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ جنات ’’عبقری رسالہ‘‘ چُرا کر لے جائیں‘ بھلا ان کا اس رسالے سے کیا کام۔ خیر میں رسالہ ہر ماہ خریدتا ہوں‘ مگر چند ماہ سے ایک مسئلہ مجھے درپیش آنا شروع ہوگیا کہ میں پانچ تاریخ کو رسالہ بک سٹال سے خرید کر لاتا‘ ابھی چند صفحات ہی پڑھتا کہ رسالہ گھر سے غائب ہوجاتا‘ شروع میں تو میں نے کوئی خاص توجہ نہیں دی کہ ادھر ہی ہوگا‘ مل جائے گا‘مگر یہ واردات میرے ساتھ مسلسل پانچ ماہ سے جاری تھی کہ میرے ذہن میں فوراً آپ کے درس میں ادا کیے ہوئے الفاظ آئے کہ ’’ میرے پاس اکثر خطوط آتے ہیں کہ جنات ’’عبقری ‘‘ رسالہ چُرا لیتے ہیں۔ اب جب بھی رسالہ عبقری آتا میں اس کے اوپر ایک تسبیح یاحفیظ یاسلام پڑھ کر دم کردیتا ہوں‘ ایک مرتبہ مشاہدہ ہوا کہ خواب میں مجھے کوئی کہہ رہا ہے کہ ’’ہم جنات ہیں‘ ہم نے بھی یہ شمارہ پڑھنا ہوتا ہے‘ اس لیے ہم اٹھا کر لے جاتے تھے‘ مگر جب سے آپ نے یاحفیظ یا سلام پڑھ کر دم کیا ہے ہم رسالہ نہیں اٹھاپارہے۔اس دن سے مجھے یقین ہوگیا کہ جنات واقعی عبقری پڑھتے ہیں مگر میں نے بھی جنات سے کہہ دیا ہے کہ چوری کا عبقری پڑھنے کی اجازت میں بھی آپ کو نہیں دوں گا۔ اپنا خریدو اور پڑھو۔ الحمدللہ! جب سے یاحفیظ یاسلام پڑھ رہا ہوں میرا کوئی بھی عبقری شمارہ چوری نہیں ہوا۔ قارئین! سے بھی التماس ہے کہ جنات کو گنہگار یعنی چور بننے سے بچائیں اور ہر شمارہ پر یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کم از کم گیارہ مرتبہ تو ضرور پڑھ لیا کریں۔(ج، ڈسکہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں