محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ کریم اسی طرح آپ پر مہربان رہے اور آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے اور پروردگار آپ کو سدا سلامت رکھے۔میرے پاس ذاتی آزمایا ہوا نسخہ ہے۔میرے بیٹے کو پہلے ہاتھوں پر پھر چہرے پر عجیب قسم کے پھوڑےے نکلنے شروع ہوئے جو درد تو نہیں کرتے تھے مگر بڑے بدنما لگتے تھے۔ آہستہ آہستہ وہ پھیلنا شروع ہوگئے ہم پریشان ہوگئے کہ یہ کیا بیماری ہے؟ ڈاکٹروں اور مقامی حکماء کا علاج بے فائدہ رہا۔ ہمیں کسی نے بتایا کہ لاہور ایم اے او کالج کے بیک سائیڈ پر جو روڈ جارہی ہے اس روڈ پر شام کو سکن اسپیشلسٹ بیٹھتے ہیں ان کو دکھائیں‘ وہاں بڑا رش تھا‘بڑی مشکل سے باری آئی‘ ڈاکٹرز نے اس کا علاج شعائیں تجویز کیا‘ پہلے دن بیٹے کو جب شعائیں لگیں تو اس کی چیخ و پکار سے ہمارا دل ہل گیا۔ میں نے ایک آدمی سے ذکر کیا‘ کیونکہ یہ معاملہ بڑا خطرناک ہوتا جارہا تھا‘ ہم سے بیٹے کی تکالیف دیکھنا برداشت سے باہر ہوتا جارہا ہے۔ اس نے ہمیں بتایا کہ اپنے محلے میں ہی جلد اسپیشلسٹ ریٹائرڈ چوہدری بوٹا صاحب ہیں‘ جو کہ ایک بڑے ہسپتال میں ریٹائرڈ ڈاکٹر ہیں۔ ہم ان کے پاس گئے‘ وہ بڑی محبت سے ملے‘ انہوں نے کہا کہ اس کو ہم ڈاکٹر لوگ جڑ والا پھوڑا کہتے ہیں۔ اس کا علاج شعاعیں ہی ہے‘ میں نے کہا شعاعیں ناقابل برداشت ہیں‘ چھ سال کامعصوم بچہ ہے‘ میرا تو اپنا دل دہل گیا تھا۔ بچے کا کیا حال ہوگا۔ تو انہوں نے کہا کہ کل آنا‘ ہم دوسرے دن گئے تو انہوں نے ایک ہومیوپیتھک دوا کی شیشی دی اور کہا کہ یہ لگائیں ٹھیک ہوجائے گا۔ ہم نے ابھی آدھی دوا ہی استعمال کی تھی کہ ہمارا بچہ مکمل تندرست ہوگیا۔ اب چار سال ہوچکے ہیں بچہ باکل ٹھیک ہے۔ سوچا عبقری میں ضرور بتاؤں‘ لاکھوں لوگ پڑھتے ہیں لاکھوں کا بھلا اور میرے لیے صدقہ جاریہ۔ اللہ کریم آپ کو آپ کی نسلوں کو تاقیامت شاد وآباد رکھے۔یاد آیا اس دوا کا نام بتانا بھول ہی گیا۔ لیجئے قارئین! آپ کا تجسس ختم اس دوا کا نام جو انگلش میں لکھا ہوا تھا وہ یہ ہے:۔ DOUFILM(مقبول احمد‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں