Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

معذور بیٹی کی من چاہی جگہ شادی! لاجواب عمل

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

ابو سے صلح ہوگئی!:میرے شادی والدین کی رضامندی سے ہوئی‘شادی کے بعد کچھ حالات ایسے بنے کہ میرے شوہر مجھ سے بہت زیادہ ناراض ہوگئے‘ میں نے انہیں منانے کی بہت کوشش کی‘ خاندان کے بڑے بھیجے‘ بھائیوں سے بات کی‘ شوہر کر بھیجا مگر میرے والد میری شکل بھی دیکھنا گوارا نہیں کرتے تھے۔ میرے شوہرعبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ انہوں نے مجھے ایک کتابچہ جو کہ عبقری کا ہی شائع شدہ ہے’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ لاکر دیا‘اس میں درود پاک کا وظیفہ دیکھا‘ اسے پڑھنا شروع کردیا‘ الحمدللہ! گیارہ دن کے بعد میرے والد نے مجھے خود فون کیا اور کہا کہ کل رات کا کھانا میں تمہارے گھر تمہارے ساتھ بیٹھ کر کھاؤں گا۔ میرے لیے تو اس دن خوشی کا کوئی ٹھکانہ ہی نہ تھا۔ الحمدللہ! میں ہر ماہ پانچ سوکتابچے لیکر مختلف جگہوں پر شوہر کے ذریعے تقسیم کرواتی ہوں۔ (ن، لاہور)
معذور بیٹی کا رشتہ طے: میری 16 سالہ بیٹی حافظ قرآن ایک ٹانگ سے معذور ہے‘ اس کے رشتہ کیلئے شدید پریشان تھی‘ میری بیٹی کو اس کی ایک دوست عبقری رسالہ کا بتایا‘ میری بیٹی نے گھر میں رسالہ منگوا کر پڑھنا شروع کردیا‘ ایک مرتبہ میرے چھوٹے بیٹے کو مسجد کے باہر ایک شخص نے ایک کتابچہ ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا خاتمہ‘‘ دیا۔ جب میں نے پڑھا تو بڑی خوشی ہوئی(باقی صفحہ نمبر27 پر )
(بقیہ: آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل)
کہ یہ بھی عبقری والوں نے ہی پرنٹ کروایا ہے‘ اس میں موجود وظیفہ ’’ناممکن کو ممکن بنانے والا عمل‘‘ پڑھا اور اپنی بیٹی کے رشتہ کیلئے پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ! عمل کرتے ہوئے جب تین ماہ گزر گئے تو خود ہی ہمارے گھر ایک بہت اچھا رشتہ آیا‘ لڑکے کا پاؤں بھی پولیو کی وجہ سے ٹیڑھا تھا۔ ہم نے تحقیق کی تو لڑکا پانچ وقت کا نمازی‘ شرعی ڈاڑھی رکھی ہوئی اور الیکٹرک کے سامان کی اپنی دکان لاہور کی مشہور مارکیٹ میں تھی‘ الحمدللہ! رشتہ طے پاگیا اور صرف رشتہ طے پانے کے 36 دن بعد نکاح ہوا اور اسی دن سادگی سے رخصتی بھی ہوگئی۔ اللہ کا شکر میری بیٹی اپنے گھر میں بہت خوش ہے‘ میں جھولیاں اٹھا اٹھا کر شیخ الوظائف اور اس شخص جس نے یہ ’’کتابچہ‘‘ تقسیم کیا اس کو دعائیں دیتی ہوں کہ اس کتابچے سے ہمیں وظیفہ ملا اور ہمارا کام بن گیا۔ طریقہ عمل یہ ہے:۔ اول و آخر 3,3 مرتبہ کوئی بھی درودشریف، ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اورتین مرتبہ سورۂ اخلاص مع تسمیہ(یہ پورا ایک عمل ہوا) اس طرح روزانہ 41مرتبہ کریں۔ اپنے مقصد کا سخت تصور رکھیں۔ (خ، شاہدرہ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 260 reviews.