ہر پریشانی ختم
(۱)اگر کوئی مسلمان کسی وجہ سے کسی امتحان میں مبتلا ہو کسی شخص کی وجہ سے دکھی ہوتو وہ اس آیت مبارکہ کو 101 مرتبہ گیارہ دن تک پڑھے۔ ان شاء اللہ عزوجل ہر پریشانی ختم ہو جائے گی۔ اوّل آخر درود ابراہیمی سات بار پڑھے:
سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ
ترجمہ:سلامتی ہو تم پر تمہارے صبر کا بدلہ تو آخرت کا گھر کیا ہی خوب ملا (سورئہ الرعد، آیت:۲۴)
ایک ہی رات میں حاجت پوری
(۲)ایک ہی رات میں حاجت پوری ہو جائیگی یا حاجت پوری ہونے کے اسباب بن جائینگے۔ بشرطیکہ حاجت جائز ہو رات کو عشاء کی نماز کے بعدباوضو ہوکر کھلے آسمان تلے یعنی گھر کے صحت میں کھڑے ہو جائے اور 100 مرتبہ اَلْوَھَّابُ پڑھیں اور دعا کریں ان شاء اللہ ہر جائز حاجت پوری ہوگی۔
بچھو کاٹ لے تو
(۳)ایک مرتبہ نبی کریمﷺ کو بچھو نے کاٹ لیا تو آپﷺ نے پانی اور نمک منگوایا پانی کاٹنے کی جگہ پر لگاتے رہے اور تین قل پڑھتے جاتے۔تین قل یہ سورتیں ہیں‘ سورۃ الکفرون، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس۔
گردے کی پتھری کیلئے
(۴)گردے کی پتھری کے لیے: گردے کی پتھری ہوتو اکتالیس مرتبہ سورۃ البقرہ کی آیت نمبر74 پڑھ کر پانی میں دم کر کے پانی پی لیں۔
اگر کوئی آپ کی رقم واپس نہ کررہا ہو تو
(۵)دوسرا شخص آپ کی ذاتی رقم واپس نہ کررہا ہوتو اپنا پیسہ وصول کرنے کے لیے سورئہ یوسف کی آیت نمبر56 پڑھے۔
(۶)اولاد کیلئے 41 مرتبہ تین ماہ تک سورۃ الروم کی آیت نمبر22 دودھ پر پھونک کرمیاں بیوی دونوں پئیں۔
حمل ٹھہرنےکے لیے
(۷)حمل کے لیے 111 بار سورئہ نوح کی آیت نمبر12 تا 13 نوماہ تک پڑھے لڑکے کے لیے کسی بھی وقت پڑھیں۔
غصیلے شخص کا علاج
(۸)غصہ دور کرنے کے لیے سورۃ آل عمران کی آیت نمبر134 ایک سو ایک بار چینی پر دم کرکے استعمال کریں۔ یا نماز کے بعد دو مرتبہ پڑھیں۔
خارش کا روحانی علاج
(۹)خارش کا علاج: روزانہ 21 مرتبہ سورۃ المومن کی آیت نمبر14 پانی پر دم کرکے 41 روز تک پانی پئیں۔
اثمدکا سرمہ لگایا کرو
’’اِثمد‘‘ کا سرمہ: حضور اکرمﷺ روزانہ رات کو ’’اِثمد‘‘ کا سرمہ لگایا کرتے تھے۔ آپﷺ کے پاس ایک سرمہ دانی تھی اس میں سے تین تین سلائی دونوں آنکھوں میں لگایا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ اِثمد کا سرمہ لگایا کرو یہ نگاہ کو روشن اور تیز کرتا ہے اور پلک کے بال اُگاتا ہے۔ (سیرت مصطفیٰﷺ، ص584)
رزق میں برکت کے لیے
رزق میں برکت کیلئے:مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایاکہ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہے کہ جو شخص صبح کے 70بار پابندی سے سورۃ الشوریٰ کی آیت نمبر19پڑھے گاوہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا اور فرمایا کہ بہت مجرب عمل ہے۔ (معارفِ القرآن جلد۷، صفحہ ۶۸۷)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں