Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آنکھوں کی صحت اور خوبصورتی اب کتنی آسان

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

(کشفان اعظمیٰ،لاہور)
آنکھیں باری تعالیٰ کا ایک عظیم تحفہ ہیں جس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ اس کے بغیر زندگی کا تصور نامکمل اور ادھورا ہے۔ اس کی قدر و قیمت اور اہمیت کا درست اندازہ صرف وہی اشخاص لگا سکتے ہیں جو اس نعمت خداوندی سے محروم ہیں۔ آنکھوں کی حفاظت سے غفلت نہایت نقصان دہ ہے، اس سے بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔
وقفہ وقفہ سے آنکھوں کا معائنہ بڑا اہم ہے۔ اس سلسلے میں دو سال کی عمر سے پہلے یا چالیس سال بعد آنکھوں کے معائنہ کی طرف بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ کیونکہ آنکھوں کی بیماریاں ان دو انتہائی عمروں میں آتی ہیں۔آنکھوں کی اچھی صحت کے لیے نیند اور آرام کے علاوہ روزانہ ورزش اور متوازن غذا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ آنکھوں کوگردو غبار سے محفوظ رکھنا چاہیے۔ مطالعہ لیٹ کر نہ کریں چمکدار کاغذ پر تیز روشنی سے پڑھنا آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ کتاب کو آنکھوں سے سولہ سے اٹھارہ انچ کے فاصلے پر اور ستر سے پینتالیس ڈگری کے زاویہ پررکھا جائے اور وقفہ وقفہ کے بعد پڑھائی کی جائے۔ ایک اور اہم بات یہ ہے کہ روشنی بائیں کندھے کی طرف سے آئے اور اس سے آنکھ کے دبائو میں کمی آتی ہے۔ آنکھو ں کے نقائص مثلاً دور نظری اور کور نظری کو مناسب عدسوں سےدرست کیا جائے۔ دکھتی آنکھ کا علاج اچھے معالج سے کرانا چاہیے، نیز تندرست افراد کو چھوت سے احتیاط ضروری ہے اس کی طرف مناسب توجہ کی جائے۔
کام کی بہت زیادتی، باریک کام کرنے یا دیر تک مطالعے سے آنکھیںسرخ ہو جاتی ہیں اس کے علاوہ بے خوابی کے باعث بھی آنکھوں میں سوجن پیدا ہو جاتی ہے اس تکلیف سے نجات کا ایک موثر طریقہ یہ ہے کہ ایک کرسی پر بیٹھ کر پائوں کو کسی دوسری کرسی یا میز وغیرہ پر رکھیں اور آنکھیں بند کرلیں اور پھر پپوٹوں پرکھیرے کا ایک ٹکڑا کاٹ کر رکھیں تھوڑی ہی دیر کے عمل سے ٹھنڈ ک اور تازگی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ اسی طرح آنکھوں کی ورزش بھی بہت کار آمد اور آسان ہے اس سے پٹھوں کو تقویت اور بینائی کو اچھا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ سر کو ساکن رکھ کر آنکھ کو گول گول گھمائیں انہیں ہر سمت پھیریں یہ ورزش دن میں دو بار کرنے سے بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔احتیاط:٭دکھتی آنکھ صحت مند آنکھ کو خراب کرسکتی ہے اس لیے صحت مند بچوں کو بیمار آنکھوں والے بچوں سے نہ ملنے دیں۔٭دکھتی آنکھوں کی صفائی کے لیے دھوتی، دوپٹے، یا ساڑھی کا پلو استعمال نہ کریں۔٭مکھیوں کا قلع قمع کریں کیونکہ یہ صحت مند آنکھوں کو خراب کرسکتی ہیں۔٭ہر آدمی کا الگ تولیہ ہونا چاہیے۔٭آنکھوں کی حفاظت کے لیے متوازن غذا کا ہونا اہم بات ہے۔ناقص غذا بھی خرابی کا سبب بنتی ہے۔بچوں کی آنکھوں کی حفاظت: یہ آنکھ کی صحت کا اہم پہلو ہے۔ گھروں اور سکولوں میں روشنی کے ناکافی انتظامات اور آنکھوں کے علاج معالجہ کا ناکافی اہتمام آنکھوں کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں اس میں ہمہ قسم کی بیماریاں اور نقائص شامل ہیں، مثلاً نظر کی کمزوری، بھینگاپن، دھند، خارش، آشوب اور ککرے وغیرہ ان کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور ڈاکٹر کے مشورے کے ساتھ علاج مکمل کرانا چاہیے۔ آنکھ کی صحت کے لیے مندرجہ ذیل تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 252 reviews.