Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شادی ایک مذہبی فریضہ!مذاق نہیں ہے!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

شادی ہمارے آقا محمد مصطفیٰﷺ کی سنت ہے مگر آج کل اس فریضے کو سفید پوش لوگوں کے لیے زحمت بنا کر رکھ دیا صاحب حیثیت لوگوں نے جو آئے روز اس ضمن میں نئی نئی رسمیں اور ریتوں کو رواج دے رہے ہیں۔ پچھلے دنوں ایک ملنے والی خاتون نے بتایا کہ ان کے پڑوسی نے اپنی بیٹی کی شادی پر 80لاکھ خرچ کیے جن میں سے 70لاکھ مالیت کا زیور و سامان وغیرہ تھا اور ایک لاکھ ڈیکوریشن پر خرچ کیا کئی دن تک لائٹیں روشن رکھیں‘ پوری گلی میں چراغاں کا سا گمان ہوتا تھا رات میں دن محسوس ہوتا اگر یہی روپیہ کسی غریب کو دے دیتے تو اللہ تعالیٰ بھی خوش ہو کر بندے سے تکلیفیں دور کر دیتے دھوم دھام سے شادی کرنے کے بعد چوتھے ہی دن ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہسپتال جا پہنچے اور اب خاندان والے کہتے پھر رہے ہیں کسی کی نظر لگ گئی ہے سوسجن سو دشمن آفرین ہے ایسی سوچ پر ایک لمحے کے لیے ابھی بھی یہ نہیں سوچ رہے کہ اگر کچھ پیسہ غریبوں پر خرچ کردیا جاتا تو شاید بدنظر کا شکار نہ ہوتے مگر سادگی تو مفقود ہے پچھلے دنوں میں خود ایک ملنے والی خاتون کے اکلوتے بیٹے کی شادی میں شریک تھی۔ مہندی پر وہ ہلہ گلہ کہ الامان الحفیظ لڑکے کی بہنوں نے اسٹیج پر ڈانس پیش کیا۔ دوسرے دن بارات تقریباً دوگھنٹے لیٹ ہوگئی۔ لڑکی والوں نے مقامی مسجد( عید گاہ) میں انتظام کیا ہوا تھا پونے چار بجے بارات وہاں پہنچی بینڈ والے بینڈ بجانا شروع ہوئے تو عصر کی اذان ہونے لگی لڑکی کی طرف سے ایک بزرگ نے کہا اذان ہورہی ہے بند کردیں تھوڑی دیر بعد اذان ختم ہوگئی تو وہ پھر شروع ہوگئے مسجد میں نمازیوں کی آمد شروع ہوگئی۔ ان لوگوںنے پھر کہا کہ بند کردیں نماز کا وقت ہوگیا ہے تو لڑکے کی بہن بولی اذان ہورہی ہے یا نماز کا وقت ہے تو پھر کیا ہوا۔ اذان اور نماز تو روز ہی کا معمول ہے ہمارا ایک ہی بھائی ہے اور اس کی ایک ہی دفعہ شادی ہونی ہے ہم اپنے شوق نہ پورے کریں۔ اس بات سے ان میں تکرار ہوگئی اور جھگڑے کی شکل اختیار کرلی بہرحال مولوی صاحب اور دیگر معزز نمازیوں نے بات ختم کروائی۔ مجھے اس بات کا اتنا ملال ہوا کہ بیان نہیں کرسکتی ایسی ذہنیت پر اب کیا کہوں۔ ولیمہ مقامی ہوٹل میں تھا اور جو کچھ وہاں ہوا بیان سے باہر ہے اور ہم خود ہی انہیں وہاں چھوڑ کر واپس گھر آگئے جانا بھی ضروری تھا تعلقات ہی ایسے ہیں جتنی بد مزہ میں ہوئی شاید ہی کوئی ہوا ہوگاکیونکہ باقی سب لوگ توبہت انجوائے کررہے تھے۔ میں اور تفصیل میں جائے بغیر صرف یہ کہوں گی کہ قصور نہ میڈیا کا ہے نہ ہی رسموں کا بلکہ زیادہ قصور مردحضرات کا ہے جن کی عقلوں پر پردہ پڑ گیا ہے اور ان کی آنکھوں پر پٹی بندھ گئی ہے۔ نجانے اس وقت ان کی غیرت کیوں نہیں جاگتی؟ اللہ ہماری حفاظت فرمائے۔ آمین!(رفعت،لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 251 reviews.