Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پاگل پن!وکیل کی انوکھی وصیت

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

ایک لطیفہ ہے کہ کسی وکیل صاحب نے قانون کی پریکٹس میں کافی پیسہ کمایا تھا۔ جب ان کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے وصیت نامہ لکھوایا۔ اپنی وصیت میں انہوں نے کہا تھا کہ میری ساری دولت اور جائیداد میرے مرنے کے بعد پاگل لوگوں میں تقسیم کردی جائے کسی نے اس کارخیر کی وجہ پوچھی تو وکیل صاحب نے جواب دیا: ’’میرے پاس جو کچھ ہے وہ پاگلوں ہی سے تو مجھے ملا ہے‘‘
یہ ایک حقیقت ہے کہ ’’قانون‘‘ کا کاروبار پاگل انسانوں کے ذریعہ دنیا میں قائم ہے۔ آدمی انتقام کے جوش میں آکر کسی کو قتل کردیتا ہے۔ کوئی شخص کسی کی جائیداد ہڑپ کرلیتا ہے کوئی حسد اور بغض کا شکار ہوکر کسی کو پریشان کرنا چاہتا ہے اور اپنے آپ کو بے بس پاکر اس کو عدالت کے شکنجہ میں الجھانے کے لیے اس کے اوپر جھوٹے مقدمے قائم کرتا ہے یہی وہ لوگ ہیں جن کے ذریعہ وکیلوں کی تجارت قائم ہے۔
اس قسم کے لوگ اگرچہ خود کو عاقل اور ہوشیار سمجھتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ بدترین قسم کے پاگل ہیں۔ عام پاگل صرف اپنے لیے پاگل ہوتےہیں مگر یہ ہوشیار پاگل اپنے ساتھ ساری انسانیت کے لیے پاگل ہیں۔ ان کی آخری سزا اگرچہ خدا کے یہاں ملے گی مگر اکثر ایسا ہوتا ہے کہ موجودہ دنیا میں بھی بالآخر وہ عبرت ناک انجام کا شکار ہوتے ہیں جس انسان کو انہوں نے اپنے پاگل پن کا شکار بنانا چاہا تھا وہ تو خدا کی مدد سے محفوظ رہتا ہے مگر یہ لوگ خود اسی گڑھے میں داخل کردئیے جاتے ہیں جہاں اور دوسروں کو داخل کرنا چاہتے تھے۔ ہر آدمی جو کچھ کرتا ہے اپنے فائدہ کے لیے کرتا ہے۔ اپنا فائدہ انسان کا سب سے بڑا معبود ہے۔ آدمی اگر معتدل حالت میں ہو تو وہ کبھی جان بوجھ کر ایسی کارروائی نہیں کرے گا جو اس کو خود اپنے نقصان کی طرف لے جانے والی ہو مگر غصہ اور انتقام وہ چیزیں ہیں جو آدمی کو اندھا کردیتی ہیں۔ وہ دوسرے کی ضد میں ایسی کارروائیاں کرنے لگتا ہے جس کا نقصان بالآخر خود اسی کو اٹھانا پڑے۔ ایسی ہر کارروائی یقینی طور پر پاگل پن ہے معروف پاگل اگر طبی پاگل ہوتے ہیں توایسے لوگ نفسیاتی پاگل۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 249 reviews.