محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں کراچی میں واقع ایک فارن مشن کا ریٹائرڈ ملازم ہوں میرا تعلق ٹرانسپورٹ سیکشن سے تھا جسے موٹر پول کہا جاتا تھا۔ ہمارے موٹر پول سپروائیزر کا نام وکٹرٹم تھا جو کہ اینگلو انڈین تھا۔ ایک دن میں صبح جب اپنی ڈیوٹی پر موٹر پول پہنچا اور جیسے ہی دروازے سے اندر داخل ہوا تو وکٹر ٹم کی چلاتی ہوئی آواز سنائی دی او بھائی سوری صبح سے میرے سر میں شدید درد ہورہا ہے۔ ایک ٹیبلٹ بھی کھا چکا ہوں لیکن درد کم نہیں ہوا تم تو مولوی ہو (باریش ہونے کی وجہ سے اس نے کہا) ذرا دم تو کردو‘‘۔
میں نے اسے بہت ٹالنا چاہا مگر اس نے میرا پیچھا نہ چھوڑا ناچار میں اس کی طرف متوجہ ہوا اور دل میں اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کے دعا کی کہ اس شخص نے مجھے امتحان میں ڈال دیا ہے یا رب میری لاج رکھ لے ‘پھر میں نے اس کا ماتھا پکڑا اور چاروں قل پڑھ کر دم کردیا۔ اچانک اس نے اُچھل کر میرا ہاتھ پکڑلیا اور بولا ’’تم نے تو مجھ پر جادو کردیا درد کا نام تک نہیں رہا‘‘۔ میں نے اسے بتایا ’’یہ جادو نہیں قرآن کریم کی سورتیں پڑھی ہیں‘‘۔ الحمدللہ میرے رب نے کیسے وقت میں میری دعا قبول کی اور ایک غیر مسلم کے آگے مجھے سرخرو کیا۔ بے شک اس کریم رب کو جب بھی یقین توجہ اور دھیان سے پکارا جائے وہ سنتا ہے۔(محمد یعقوب سوری، راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں