Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گرمیوں میں صحتمندانہ لائف اسٹائل مگر کس طرح؟

ماہنامہ عبقری - جون 2020

صحت مندانہ زندگی کا دارومدار کھانے پینے کی اچھی عادات میں پوشیدہ ہے لہٰذا ہر انسان پر واجب ہے کہ وہ کھانے پینے میں احتیاط برتے‘ خاص طور پر اس وقت جب ایک موسم ختم ہونے کے بعد دوسرا موسم شروع ہورہا ہو۔ سردیاں گزر چکیں اور اب گرمیاں لوگوں کو نڈھال کئے دے رہی ہیں۔ یہ ایسا موسم ہے جس میں کھانے پینے کے معمولا ت میں بڑی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور ذراسی بے احتیاطی انسان کو بیماری میں مبتلا کرسکتی ہے۔ اگر ہم گرمیوں کے سیزن میں اپنے غذائی معمولات پر نظرثانی نہیں کریں گے روز مرہ کی خوراک میں ضروری فوڈ آئٹم شامل نہیں کریں گے تو لازمی سی بات ہے کہ ہم اور ہمارے بچے جسم کے لیے ضروری کئی اہم غذائی اجزاء سے محروم رہ جائیں گے اور گرمی کا مقابلہ کرنا انتہائی کٹھن اور دشوار ہو جائے گا۔
گرمیوں کی صحت مندانہ غذا کی تیاری کے لیے ہمیں روز مرہ کے مینو میں لازمی طور پر مناسب مقدار میں مختلف قسم کے فوڈ گروپس کا سہارا لینا پڑتا ہے جس میں سبزیاں، تیل، نشاستہ، گوشت اور دودھ وغیرہ شامل ہیں۔ جو غذا ہم کھا رہے ہیں اس کی قدر و قیمت کا انحصار اس بات پر ہے کہ اسے کس طرح پکایا گیا ہے۔ حد سے زیادہ پکی اور یا ڈیپ فرائی کی ہوئی چیزیں تمام کوالٹیز کو تباہ کردیتی ہیں جو کہ ہمارے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ گرمیوں کا موسم اس بات کا بھی تقاضا کرتا ہے کہ ہم مائع اجزاء کا استعمال بڑھا دیں جیسے کہ دہی یا اس کی مدد سے تیار کردہ لسی جو کہ ہمیں گرمی کی شدت میں سکون ہی نہیں پہنچاتی بلکہ ایسے ضروری نمکیات بھی فراہم کرتی ہیں جو کہ جسم سے پسینے کے ذریعہ نکل چکے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ پھل اور کچی ہری سبزیاں استعمال کرنے سے معدنی اجزاء، وٹامن اور کیلوریز کی کمی پوری ہوتی ہے۔ گرمیوں میں بہت زیادہ گوشت کھانا بھی اچھا نہیں ہوتا جبکہ مرغن کھانوں اور ڈیپ فرائی کی جانے والی اشیاء سے بھی گریز کرنا چاہیے خاص طور پر ہاف بوائل انڈا کھانا بھی غیر محفوظ اور غلط آئیڈیا
ہوسکتا ہے۔کم چکنائی اور کم پروٹین کی حامل غذائیں گرمیوں میں زیادہ بہتر رہتی ہیں خاص طور پر آپ کی غذا میں پپیتے، تربوز اور سیب جیسے پھل ضرور شامل ہوں جو شدید گرمی کی حالت میں جسم کو توانائی فراہم کرسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ کھانے پینے کی تمام چیزوں کو استعمال سے قبل اچھی طرح دھو لیا جائے بصورت دیگر آپ گیسٹرو، ہیپاٹائٹس اور ٹائیفائیڈ جیسی بیماریوں میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں۔ کھانا تیار کرنے اور کھانے سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا بھی انتہائی ضروری ہے جبکہ پکاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ صاف ستھرا پانی استعمال کیا جائے۔ فریج میں زیادہ عرصے سے پڑی اشیاء اور یا ایسی چیزوں سے بھی پرہیز کریں جو کہ ڈھانپ کر نہ رکھی گئی ہوں۔ بہت سے لوگ گرمیوں میں سی فوڈاستعمال کرنے کے حوالے سے فکر مندی میں پڑے رہتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ انہیں کھانے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوتا اور شرط صرف یہ ہے کہ تازہ اور صاف سی فوڈ کا انتخاب کیا جائے۔ گرمیوں میں سب سے اہم چیز اہم غذائی اجزاء کی ہم آہنگی اور مقدار سے واقفیت ہے کہ ہمیں کون سے کھانے اور مشروبات فائدہ پہنچا سکتے ہیں جس سے لازمی طور پر صحت مندانہ لائف اسٹائل کو اپنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 211 reviews.