Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسم اعظم! جو دعامانگیں ‘ جو حاجت وہ پوری

ماہنامہ عبقری - جون 2020

(2)ابن حاتم میں ہے جو بھی حضرت یونس علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اس دعا کیساتھ دعا کرے اس کی دعا ضرور قبول ہوگی۔(3)ابو سعید رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اسی آیت میں اس کے بعد ہی فرمان ہے اسی طرح مومنوں کو نجات دیتے ہیں۔(4) ابن جریر میں حضورﷺ فرماتے ہیں۔ خدا کا وہ نام جس سے وہ پکارا جائے قبول فرمالے اور جو مانگا جائے وہ عطا فرمائے وہ حضرت یونس علیہ الصلوٰۃ والسلام کی دعا ہے۔(5)حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں میں نے کہا یا رسول اللہﷺ وہ دعا حضرت یونس علیہ السلام کیلئے ہی خاص تھی یا تمام مسلمانوں کیلئے جو بھی یہ دعا کرے۔ آپﷺ نے فرمایا کیا تو نے قرآن میں نہیں پڑھا کہ ہم نے اسے غم سے چھڑایا اور اسی طرح ہم مومنوں کو چھڑاتے ہیں پس جو بھی اس دعا کو کرے اس سے اللہ تعالیٰ کا قبولیت کا وعدہ ہوچکا ہے۔(6)ابن ابی حاتم میں ہے کہ کثیر بن سعیدرحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے امام حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سے پوچھا کہ ابوسعید اوہ اسم اعظم کہ جب اس کے ساتھ سے دعا کی جائے‘ سوال کیا جائے تو اللہ تعالیٰ قبول فرمالے اور جب اس کے ساتھ اس سے سوال کیا جائے تو عطا فرمائے۔ وہ کیا ہے؟ آپ نے جواب دیا برادر زادے کیا تم نے قرآن کریم میں خدا کا یہ فرمان نہیں پڑھا۔ پھر آپ نے یہی دو آیتیں تلاوت فرمائیں اور فرمایا بھتیجے یہی خدا کا وہ اسم اعظم ہے کہ جب اس کے ساتھ دعا کی جائے تو قبول فرماتا ہے اور جب اس کے ساتھ اس سے مانگا جائے تو عطا فرماتا ہے۔ (تفسیر ابن کثیر جلد۳، ص ۹۶، ۳۹۵)۔(7)حدیث شریف میں آیا ہے جس کا مفہوم ہے کہ جس مسلمان نے اپنی بیماری کی حالت میں چالیس مرتبہ مذکورہ بالا آیت کریمہ پڑھ لی تو اگر اس بیماری کی حالت میں وفات پاگیا تو چالیس شہیدوں کا اجر پائےگا اور اگر تندرست ہوگیا تو اس کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ (حصن حصین، ص:۲۴۱)۔اس وقت امت کو مجموعی طور پر اور انفرادی طور پر توبہ و استغفار کی اشد ترین ضرورت ہے۔ اپنے لیے اور پوری امت کیلئے بھکاری بن کر اللہ کریم سے گناہوں کی معافی اور عذاب سے بچنے کیلئے دست دراز کیجئے۔ جھولی پھیلائیے۔ اللہ کریم ہمیں اور پوری امت کو معاف فرمادے۔ اللہ کریم سے سارے انسانوں اور جنات کیلئے قیامت تک کیلئے استغفار کیجئے اپنے آپ کو بے بس اور مجبور جان کر سب کی ہدایت اور دنیا آخرت میں برکت و عافیت کی بھیک مانگے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 202 reviews.