Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لیکوریامیں مبتلا بہنوں کے نام میرا پیغام

ماہنامہ عبقری - جون 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں یہ خط اپنی عبقری کی قارئین بہنوں کیلئے لکھ رہی ہوں‘ ہمارے ملک میں مرض لیکوریا بہت عام ہے‘ پاکستان میں نام نہاد معالج خواتین کو سب سے زیادہ اس مرض کے نام پر لوٹ رہے ہیں‘ میں نے بھی پیسہ پانی کی طرح بہایا‘ جہاں اشتہار دیکھا‘ جہاں کسی معالج کا سنا‘ جہاں کسی اسپیشلسٹ کا سنا‘ فوراً ادھر کی راہ لی۔ مگر صرف وقتی فائدہ ملتا۔
دو سال پہلے میرے بھائی عبقری دواخانہ سے ’’مشروب عبقری افزا‘‘ شربت لائے تو جس شاپر میں وہ مشروب تھا اس میں سے ایک کتابچہ بھی نکلا جس کا نام ’’عبقری ادویات کی شفاء یابی‘‘ تھا۔ میں نے کچن کی شیلف پر رکھ دیا کہ نامعلوم اس میں کیا لکھا ہو؟مگر جب مشروب استعمال کرنا شروع کیا تو میری رگ رگ میں سکون بھرتا گیا‘ کیا فرحت بھرا مشروب اور لاجواب ذائقہ تھا۔ ہمارا تو پورا گھرانہ اسی مشروب کا دیوانہ ہوگیا۔ ہم ہفتے کی چار سے پانچ بوتلیں پی جاتے‘ ہمارا معدہ لاجواب ہوگیا‘ شدید گرمیوں میں گرمی کا احساس نہ رہا۔ ایک دن گھر میں مشروب عبقری آیا تو پھر اس شاپر سے ’’عبقری ادویات کی شفاء یابی‘‘ کا کتابچہ نکلا‘ میں نے پکڑا اور اپنے کمرے میں چلی گئی‘ وہاں بیٹھ کر دیکھا تو اس میں عبقری ادویات کا تعارف اور اس کے فوائد لکھے ہوئے تھے‘ چونکہ میں لیکوریا کی گزشتہ سات سے آٹھ سال سے مریضہ تھی‘ میری نظر فوراً ایک دوا ’’لیکوریا شفاء‘‘ پر پڑھی اس کی تفصیلات میں گئی تو مجھے یقین ہوگیا کہ مجھے شفاء اسی دوا سے ملے گی۔ اپنی والدہ کو ہمراہ لیا‘ رکشہ پر بیٹھ کر عبقری دواخانہ مزنگ چونگی پہنچی‘ لیکوریا شفاء کی پانچ ڈبیاں لیں اور واپس گھر کو لوٹ آئی۔ بس جیسے جیسے یہ دوا کھاتی گئی اس مرض سے چھٹکارا ملتا گیا۔ پانچ ڈبیوں کے بعد مجھے چھٹی ڈبی لانے کی آج تک ضرورت نہیں ہوئی۔ آج میں مکمل صحت یاب ہوچکی ہوں۔ میری اس گھٹیا مرض میں مبتلا بہنوں کو یہی پیغام ہے کہ یہ دوا انتہائی سستی اور کامیاب ہے۔(ح ۔ ظ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 197 reviews.