محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کے متعلق ایک بک سٹال سے معلوم ہوا‘ خریدا پڑھا بہت اچھا لگا۔ پھر ہر ماہ لینا شروع کردیا ۔عبقری ویب سائٹ کے ذریعے آپ کے درس ڈاؤن کرکے سنے۔ دل کی دنیا ہی بدل گئی‘ نماز پڑھنا شروع کردی۔ پھر آپ سے ملاقات کی دل میں خواہش پید اہوئے‘ ملاقات کے لیے بہت کوشش کی مگر نمبر نہ ملتا۔ہر ماہ کے آخر میں مجھے دن بتایا جاتا مگر اس دن کالز کا رش اتنا ہوتا کہ نمبر مصروف ملتا۔ چار ماہ کے بعد ایک دن میری قسمت بھی چمکی اور مجھے آپ سے ملاقات کا ٹوکن مل گیا۔میں گزشتہ کئی سال سے بواسیر کا شکار تھا‘ ادویات‘ کیپسول‘ سیرپ پی پی کر تنگ اور بدحال ہوچکا تھا۔ آپ سے ملاقات کے مقررہ دن عبقری کلینک پہنچا‘ اپنی باری پر آپ کے پاس آیا اور تمام احوال آپ کے گوش گزار کردئیے۔آپ نے مجھے عبقری دواخانہ کا’’بواسیر کورس‘‘ مستقل مزاجی سے چند ماہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے بتائی گئی ترکیب اور ترتیب سے ’’بواسیر کورس‘‘ مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ استعمال کیا۔ صرف دو ماہ کے اندر اندر میری بواسیر مکمل ختم ہوچکی تھی‘ میں مکمل صحت یاب تھا‘ صحت کتنی بڑی نعمت ہے مجھے گزشتہ چار سے پانچ سالوں میں خوب اندازہ ہوا۔ آج میں نے مصالحہ‘ تلی ‘ چٹ پٹی اور بیکری کی اشیاء سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے اور صحت مندانہ زندگی جی رہا ہوں۔ آج دو سال ہوچکے ہیں مجھے دوبارہ بواسیر کی شکایت نہیں ہوئی۔ سادہ غذائیں کھاتا ہوں‘ برائیلر سے سوفیصد پرہیز کرتا ہوں۔ صبح و شام واک کرتا ہوں اور بھرپور زندگی جی رہا ہوں۔ میری قارئین سےعبقری سے بھی یہی گزارش ہے کہ برائیلر‘ بوتل اور برگر سے پرہیز کیجئے۔ چٹ پٹی چیزوں اور مرچ مصالحہ کم سے کم استعمال کریں‘ میٹھا کم استعمال کریں‘ صبح و شام واک کریں صحت مندانہ زندگی گزاریں۔ (کاشف‘ ننکانہ صاحب)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں