محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کوسدا آباد رکھیں۔ میں اور میری فیملی ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں ۔ درس تمام گھرانہ بذریعہ انٹرنیٹ ہرجمعرات سنتے ہیں۔ ماہنامہ عبقری محلے میں بانٹنے کی وجہ سے پورے محلے کی خواتین میرے پاس اکثر وظائف وغیرہ اور ٹوٹکے پوچھنے آتی ہیں۔ اکثر خواتین کو عبقری کے وظائف بتائے ان کے کام بنے جو مجھے انہوں خود آکر خوشی خوشی بتائے۔ ہمارے گھر کے بہت سے مسائل عبقری کے وظائف پڑھنے کی وجہ سے حل ہوئے۔ میرے چہرے پر بچپن سے کیل مہاسے ‘ دانے اور ان کے داغ تھے۔ میں نے بہت علاج کروائے ‘ مہنگی سے مہنگی امپورٹڈ کریمیں استعمال کیں۔ چار چار کریمیں مکس کرکے بھی لگائیں مگر کچھ حاصل نہیں ہوا۔ مگر جب عبقری ملا تو حوصلہ ملا اور امید حاصل ہوئی۔ میں نے آپ سے ملاقات کا وقت عبقری آفس سے بتائے گئے موبائل فون نمبر پر کال کرکے لیا۔ جب میں اپنی والدہ کے ہمراہ آپ کےکلینک پر آئی تو آپ نے میری بات سننے کے بعد مجھے چہرے کے کیل مہاسوں اور دیگر مسائل کے حل کیلئے عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ پینے کا مشورہ دیا۔ میں نے اسی وقت عبقری دواخانہ سے اس سیرپ کی دس بوتلیں لیں اور واپس اپنے شہر روانہ ہوئی۔ الحمدللہ ! میں نے صرف دس بوتلیں ہی لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کیں۔انتہائی خوشی سے یہ بات لکھ رہی ہوں اور ہر جاننے والی کو بھی بتاتی ہوں کہ میرے چہرے کے داغ‘ دھبے‘ چھائیاں تمام ختم ہوچکے ہیں۔ چہرے کی رنگت بالکل صاف‘ شفاف اور چمکدار ہوگئی ہے۔ لوگ مجھ سے کریم کے بارے پوچھتے ہیں تو میں اس سیرپ کا تعارف کروا دیتی ہوں۔(ش: گجرات)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں