محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کینیڈا میں رہتی ہوں‘ عبقری رسالہ عبقری ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے بہت شوق سے پڑھتی ہوں اورآپ کے درس تو ہروقت گھر میں چلتے رہتے ہیں‘ میرا کینیڈا میں سارا گھر لکڑی کا ہی بنا ہوا ہے‘ کچھ عرصہ پہلے گیراج میں گلہریاں بہت زیادہ آگئیں اور لکڑی کترنا شروع کردی‘ اس سے بہت نقصان کا اندیشہ تھا‘ میری استانی جی نے مجھے سورۂ المعاون پڑھنے کو بتائی‘ میں نے پڑھنا شروع کردی اور اس کے علاوہ موبائل پر ریکارڈنگ سارا دن چلاتی‘ چند ہی دنوں میں گلہریاں خودبخود ساری کہیں چلی گئیں اور ہم بڑے نقصان سے بچ گئے۔ورنہ یہاں پر اگر کسی گھر پر گلہریاں حملہ کردیں تو وہ لاکھ کوشش سے بھی جاتیں اور سارےگھر کو تباہ کردیتی ہیں مگر اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ سورۂ الماعون کے عمل سے گلہریاں بغیر نقصان پہنچائے میرے گھر سے کوچ کرگئیں۔ میں صبح و شام اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ سورۂ الماعون گیارہ مرتبہ پڑھتی اس کے علاوہ گیراج میں سارا دن اسی سورۂ کی آڈیو ریکارڈنگ چلاتی۔ الحمدللہ! میرا گھر بچ گیا۔ (مسز امتیاز‘ کینیڈا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں