محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کی اور آپ کی آنے والی نسلوں کی حفاظت کریں(آمین)۔ جب سے عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا ہے اور میموری کارڈ سے روزانہ درس سننا شروع کیے ہیں زندگی بالکل بدل گئی ہے پہلے میں گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے ہر وقت ذہنی ٹینشن میں مبتلارہتی تھی‘ سر میں درد‘زندگی ایک عذاب ایک بددعا لگتی تھی لیکن اب وہی زندگی ہے مگر پریشانیاں ختم ہورہی ہیں۔ دعائیں قبول ہورہی ہیں۔ جب بھی خط لکھ کر آپ کو پریشانی کا بتاتی ہوں حیرت انگیز طور پر وہ پریشانی ختم ہوجاتی ہے۔ عبقری سے جڑے میں عرصہ ابھی صرف دو سال کا ہوا ہے‘گھر میں سکون آگیا ہے‘ لڑائی جھگڑے‘ رنجشیں سب ختم ہوگئی ہیں۔ شوہر کا اور گھر والوں کا رویہ بہت ہی اچھا ہوا ہے۔ مسنون دعائوں کا سلسلہ شروع ہے ‘زندگی سنت کے مطابق گزارنے کا ارادہ ہے۔
آپ کے بتائے ہوئے عمل کی وجہ میری زندگی ‘ رزق‘ مال‘ جان میں برکت ہی برکت ہے یعنی تنخواہ میں سے اڑھائی فیصد نکالنے کاعمل۔ اس عمل کی واقعی ہی بہت برکات ہیں۔
پہلے شوہر اوور ٹائم کام کرتے تھے‘ مگر گزارہ پھر بھی نہیں ہوتا تھا‘ شوہربچوں اور مجھے بالکل بھی وقت نہ دے پاتے‘ ان کی صحت بھی چودہ چودہ گھنٹے کام کرنے کی وجہ سے خراب ہورہی تھی۔ مگر جب میں نے آپ کے درس میں تنخواہ میں سے ہر ماہ صرف اڑھائی فیصد نکالنے کا عمل اور اس کے فوائد سنے تو میں نے شوہر کی تنخواہ میں سے اڑھائی فیصد نکالنا شروع کردیا الحمدللہ! اسی تنخواہ میں بہترین گزارہ ہوجاتا ہے۔ اب میں اپنے شوہر کو اوور ٹائم کام نہیں کرنے دیتی اسی تنخواہ میں برکت اور سکون ہے۔
پھپھو نے جس کو دم کیا اس کا کام خراب
ہماری پھوپھی کے اندر اچانک جن آجاتے ہیں جس جس کو دم کرتی ہیں‘ کام خراب ہو جاتے ہیں‘ ہماری فیملی میں انسانوں کے اندر بزرگ کی حاضری ہوتی رہتی ہے پھر وہی انسان بعد میں تباہی کی طرف چلا جاتا ہے اور دوسروں کو بھی بربادی کی طرف لے جاتا ہے۔ ان کیلئے ہم عبقری کے وظائف شروع کیے ہیں‘ ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں