Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ اسم پڑھا جنات نے خواب میں آکر معافی مانگی

ماہنامہ عبقری - جون 2020

زندگی جادو، بندش، سفلی، کالےجادو میں گزاری
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری شادی کو22 سال ہوچکے ہیں ۔ میں نے ساری زندگی جادو، بندش، سفلی، کالا جادو میں گزاری ہے۔ چارسال پہلے عبقری رسالہ میں ’’یاقہار‘‘ پڑھا تقریباً بیس لاکھ تک پڑھا اور اب روزانہ 2200دفعہ پڑھتی ہوں جب بھی کوئی جادو کرتا ہے وہ مجھے خواب میں نظر آجاتا ہے۔ میں ’’یاقہار‘‘ کی تعداد زیادہ کرلیتی ہوں جادو کرنے والا رونا شروع کرتا ہے زیادہ تر جنات ہوتے ہیں۔(سعیدہ ، حیات آباد)
یہ اسم پڑھا جنات نے خواب میں آکر معافی مانگی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے ساتھ کچھ مسئلہ تھا کہ مجھے سر دردسے آرام نہیں آتا تھا‘ جنات کو میں اپنی آنکھوں سے دیکھتی تھی‘ ہر وقت یہ محسوس ہوتا کہ جہاں بھی جائوں مجھے کوئی بہت غور سے دیکھ رہا ہے‘ ہر وقت یہ لگتا ہے کہ میرے پیچھے کوئی کھڑا ہے میں اپنی اس خوف والی عادت سے تنگ اور بیزار تھی۔ عبقری رسالے اور جنات کے پیدائشی دوست، کتاب سے بے حد اور لاتعداد واقعات پڑھے۔ لوگوں کے مشاہدات بھی پڑھے جن لوگوں کو یَاقَہَّارُ سے کامیابی ملی‘ جنات سے چھٹکار ملا‘ مشکلات حل ہوئیں اور زندگی میں سکون حاصل ہوا‘ میں نے اپنے استاد محترم سے مشورہ لیا اور یاقہار دن رات کثرت سے پڑھنا شروع کردیا۔ اس عمل کو ابھی چند دن شروع کیا تھا کہ خواب میں جنات ڈراتے کہ میں کسی طریقے سے یہ پڑھنا چھوڑدوں مگر میں نے بالکل نہ چھوڑا ۔الحمدللہ وہ بھی دن آیا کہ میرے سب مسئلے حل ہوئے‘ دوبارہ نہ سردرد ہوا اور نہ ہی وہ اب کیفیت محسوس ہوئی کہ کوئی غور سے دیکھ رہا ہے یا کوئی پیچھے ہے اور خواب میں جنات نے معافی مانگی کہ اللہ کا واسطہ ہے اب مزید نہ پڑھو ہم دوبارہ تنگ نہیں کریں گے ہمیں معاف کردو ۔ یہ وظیفہ بس کردو ‘مگر میں ابھی تک پڑھتی ہوں اس وظیفہ سے میرے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں‘ اس کو میں کیسے چھوڑ سکتی ہوں۔ شکریہ عبقری !شکریہ علامہ لاہوتی۔ (مومنہ حنیف، گجرات)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 185 reviews.