Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھر میں جب کوئی چیز آئے یہ پڑھ لیں! غربت ختم!

ماہنامہ عبقری - جون 2020

فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا گھر کرائے کاہے ‘مالی حالات بہت خراب تھے‘ کچھ سالوں سے مشکلات بہت بڑھ گئیں بھائی کی انکم بس اتنی کہ کرائے کے بعد بل وغیرہ بھی مشکل سے ہی ادا ہوتے اور باقی خرچے بھی کرنا ہوتے۔ عبقری سےوابستگی کافی عرصہ سے تھی‘ میں نے عبقری دواخانہ سے اسم اعظم کی دم شدہ برکت والی تھیلی لی اور اس کا عمل شروع کیا اور آپ کےدرس میں سنا کہ جب کوئی چیز گھر میں آئے تو ایک بار الحمدللہ کہہ کر ایک بار درود شریف پڑھ لیں‘ اس نیت سے کہ ایسا حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہابھی کرتیں۔ اس چھوٹے سے عمل کو بھی میں نے اپنی زندگی کا حصہ بنالیا۔قرض تو ابھی بھی ہے‘ کافی مشکل بھی ہے‘ مگر حالات بہتر ہورہے ہیں‘ اللہ تعالیٰ کا کرم ہورہا ہے‘ برکت محسوس ہورہی ہے‘ بھائی کی انکم میں اضافہ ہورہا ہے۔اب الحمدللہ اتنا کرم ہوگیا ہے کہ پہلے برکت والی تھیلی بھی لیتے ہوئے سوچتی تھی اب خود بنا کر بانٹنا بھی شروع کردی ہے اس کے ساتھ آپ کے دواخانہ سے ایک چھوٹا سا کتابچہ ’’مال دار بننے کا راز‘‘ بھی ضرور دیتی ہوں کہ سب کو برکت والی تھیلی کے عمل ا ور اس کے فوائد کا مکمل علم ہوسکے۔الحمدللہ!جو لوگ بھی ’’برکت والی تھیلی‘‘ استعمال کررہے ہیں اس کا فائدہ لے رہے ہیں۔ مزید قارئین سے گزارش ہے کہ اگر آپ ’’برکت والی تھیلی‘ ‘ تقسیم کررہے تو اس میں چھوٹا کتابچہ ’’مالدار بننے کا راز‘‘ ضرور ڈال کر بانٹیںاور پھر رقم اور گھر میں برکت دیکھیں۔میرے چہرے پر بہت دانے نکلتے تھے اگر ختم بھی ہوجاتے تو نشان رہ جاتےمیں نے ایک تسبیح پہلا کلمہ، ایک تسبیح استغفار، ایک تسبیح اَلْمَلِکُ اَلْقُدُّوْسُ اَلسَّلَامُ، تین تسبیح اَللہُ اَکْبَرْ، سات باربِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِی وَ نَفْسِی وَ وَلَدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِی پڑھنا شروع کی یہ سب حضرت صاحب کے درس میں سنا تھا اس سب کے ساتھ میں نے ایک تسبیح یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَا جَمِیْلُ بھی روزانہ پڑھنا شروع کی اب کافی عرصہ ہوچکا ہے نہ میرے چہرےپر دانے ہیں نہ نشان۔(ایک بہن،لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 174 reviews.