Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسم اعظم کےروحانی سات دم کروائے تولاعلاج بیٹی صحت یاب

ماہنامہ عبقری - جون 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی تقریباً 8 سال سے بیمارتھی بہت علاج کروایا لیکن فرق نہیں پڑا‘ بہت جگہوں سے دم کروایا سب نے پیسے لیے مگر شفاء کسی در سے نصیب نہ ہوئی۔ کسی جاننے والے نے بتایا کہ لاہور میںتسبیح خانہ ہے وہاں جاکر دم کروائو ان شاء اللہ آپ کی بیٹی ٹھیک ہو جائے گی۔میں نے اس سے کہا کہ پہلے بھی بےشمار جگہوں سے دم کروا چکاہوں صرف پیسوںکے ضیاع کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔ ان کے اصرار پر میں اپنی بیٹی کو مقررہ تاریخ پر لاہور لے آیا‘ دم کروایا‘ دم کے فوراً بعد مجھے اپنی بیٹی میں بہت بہتری محسوس ہوئی۔ بس پھر امید کی کرن نظر آئی اور میں نے سات دم لگاتار کروائے۔ یعنی سا ت ماہ مسلسل اپنی بیٹی کو تسبیح خانہ میں لاتا رہا۔الحمدللہ اب وہ پہلے سے سترفیصد بہتر ہے۔ (گل نواز مغل، سانگھڑ)
بُرے خیالات سے نجات ملی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!تسبیح خانہ میں ہونے والے ماہانہ دم میں شرکت کرتا ہوں۔دم کروانے سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے‘ برے خیالات سے نجات ملی ہے‘ طبیعت پہلے سے بہتر ہے‘ ڈیپریشن سے نجات ملی ہے اور میرے جو کام نہیں ہورہے تھے وہ بھی ہوگئے ہیں۔الحمدللہ!دم کروانے سے بہت فیض مل رہا ہے۔ (خورشید عالم، رحیم یار خان)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دم فیض
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کو صحت و تندرستی اور لمبی زندگی دیں اور آپ کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر عطا کریں(آمین)۔ آپ سے بیعت ہوئے دو سال ہوگئے ہیں اور ان دو سالوں میں بہت کچھ بدل گیا ہے اگر تسبیح خانہ نہ ملتا تو میرا اگلا قدم موت تھا۔ اسم اعظم کے دم کی برکت سے بیس سال پرانا جادو ٹوٹا گیا میرے رشتے کی بندش تھی میرا رشتہ وہاں ہوا جہاں میں چاہتا تھا اور بہت سے کام جن میں رکاوٹیں تھی وہ بھی حل ہوگئے۔ (احمد رضا ملک، لاہور)
۔۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 169 reviews.