Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اچھی صحت کے چار اہم راز جان لیجئے!

ماہنامہ عبقری - جون 2020

گردوں میں پتھری عام طور پر کیلشیم، فاسفیٹ، یورک ایسڈ، آگزیلیٹ اور سسٹین سےوجودیں آتی ہیں۔ سبزی اور دال کھانے والے افراد گردوں کے مسائل سے اکثر محفوظ رہتے ہیں۔ گردوں کا درد پتھریوں کی حرکات کی وجہ سے ہوتا ہے ورنہ اکثر لوگوں کو سالہا سال تک پتھریوں کا علم نہیں ہوپاتا۔ ہمارے یہاں عام طور پر گردوں اور مثانے میں پیدا ہونے والی پتھریوں آگزیلیٹ کی بنی ہوتی ہیں۔ یوں تو یہ جزو ٹماٹر، پالک، جامن، چقندر، بینگن، دالوں، پیاز، انگور، خوبانی، سبز مرچ، شکرقندی، بادام، اخروٹ، پستہ، کاجو، تیل اور چاکلیٹ میں پایا جاتا ہے لیکن ان میں یہ بہت ہی معمولی مقدار میں ہوتی ہے جبکہ چائے، کافی، کلیجی ، گردے، مغز، لبلبہ، مچھلی، گوشت، سری پائے، تلی اور بھنی ہوئی غذائوں میں آگز یلیٹ کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق چائے نوش اور گوشت خور افراد طور پر گردوں کے مسائل میں گھرے دیکھے جاتے ہیں اور کچھ ادویات کے مضراثرات کی وجہ سے بھی گردوں پر اضافی دبائو بڑھتا ہے۔ ملٹی وٹامنز، اسٹیرائیڈز، اینٹی بائیوٹکس اور پین کلرز کے متواتر استعمال اور عطائیوں کے کشتے کھانے سے بھی گردے کی بیماریاں لاحق ہوتی ہے لہٰذا ایک تندرست آدمی کو روزانہ تین لیٹرز پانی یا پانی پر مشتمل غذائوں مثلاً رسیلے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
خون کی گرمی انار کھانے سے جائے
اگر اضافی طاقت والا کوئی کام کرلیا جائے تو تمام بدن کا سرخ ہو جانا، اکثر گرمی لگتے رہنا اور طبیعت میں بے چینی کا ہونا جسم میں حدت کو ظاہر کرتا ہے۔ خون میں بڑھی ہوئی حدت کا علاج صرف اور صرف گرم مزاج والے غذائی اجزاء، تیز مصالحہ جات، مٹھائیاں، کولا مشروبات، بیکری مصنوعات، چاول، بینگن، دال مسور، چاکلیٹس، بادی اور مرغن خوراک چھوڑ کر کیا جاسکتا ہے۔ پھلو ں میں کچھ دن تک خوبانی اور کھجور نہ کھائی جائے اور سبزیوں میں کریلے، بینگن اور اروی وغیرہ ترک کردی جائے اور کسی قسم کا گوشت نہ کھایا جائے۔ آلو بخارا، انار، ناشپاتی، تربوز، انگور، امرود اور پپیتا بکثرت کھایا جائے اور پانی ہمیشہ ابلا ہوا پیا جائے۔ کچھ ہی عرصے میں طبیعت میں بہتری پیدا ہوگی‘ نارمل غذائوں کا استعمال شروع کیا جاسکتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 167 reviews.