Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری قارئین تک ایک بات پہنچانا چاہتی ہوں!

ماہنامہ عبقری - جون 2020

(غلام کبریٰ، ہر ی پور)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کو باقاعدگی سے پڑھتی ہوں۔ اس کوپڑھ کر یہ رہنمائی ملتی ہے کہ مجھے کیا کرنا چاہیے۔ انسان اپنے مسائل کے حل کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھائے۔ میں نے آپ سے اور عبقری سے سیکھا ہے کہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے اپنا رابطہ مضبوطی سے قائم کرنا چاہیے اور مدد صرف اللہ کی مانگنی چاہیے۔ ہر مشکل ایک آزمائش ہوتی ہے ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی رضا طلب کرنی چاہیے۔ میں نے اپنی بساط کے مطابق اپنے راستوں کو درست کیا ہے اور اپنی منزل کا تعین کیا ہے۔ میں صرف اللہ سے مدد مانگتی ہوں اور اپنی سابقہ کوتاہیوں اور لغزشوں کی معافی مانگتی ہوں اور اللہ تعالیٰ سے ہر لمحہ ہدایت اور رہنمائی کی طلبگار ہوں۔ اللہ تعالیٰ میری سوچ اور میرے قدموں کو بہکنے سے بچائے اور سچی ہدایت نصیب فرمائے۔
میں عبقری قارئین تک یہ بات پہنچانا چاہتی ہوں کہ اسلام دین فطرت ہے۔ جب ہم اسلام کے بتائے ہوئے اصولوں سے انحراف کرتے ہیں تو مشکلات میں نہ صرف خود گرفتار ہو جاتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی مبتلا کر دیتے ہیں۔ ہمارے مذہب نے جہاں مرد و عورت کے آزادانہ اختلاظ کو منع کیا ہے وہاں شادی کے لیے فریقین کے ایجاب و قبول کو ضروری قرار دیا ہے۔ ہمارے معاشرے میں والدین پہلے اپنی بیٹیوں کو مخلوط تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوانے میں فخر محسوس کرتے ہیں لیکن بیٹی اگر شادی کے لیے اپنی پسند کا اظہار کردے تو والدین بپھر جاتے ہیں حالانکہ انہیں پہلے بچے کی تربیت ہی ایسی کرنی چاہیے کہ وہ شریعت کی متعین کردہ حدود سے باہر قدم نہ رکھے۔ ایسی صورت میں اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ والدین کی مخالفت سے بعض اوقات کوئی ایک یا دونوں خودکشی کرلیتے ہیں۔ اس سلسلے میں اسلام ہمیں نہایت متوازن اصول بتاتا ہے کہ والدین اپنے بچوں کی تربیت اس انداز میں کریں کہ ان میں حقیقت پسندی کی سوچ نشوونما پائے چاہے بیٹا ہو یا بیٹی 
دونوں کی شادی کے لیے ’’کفو کے اصول‘‘ کا خیال رکھنا چاہیے۔ مال و دولت یا عہدہ رشتہ کا معیار نہیں بلکہ ایک اچھا انسان جو انسانیت کے اصولوں کا خیال رکھنے والا ہو اور دین داری اول شرط ہو۔ رشتہ دینے اور کرنے کا معیار ہونا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو عقل و شعور اور معاملات کو درست طریقے سے حل کرنے کا اہل بنائے اور توفیق عطا فرمائے ۔آمین۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 162 reviews.