محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں بائیس سال کی عمر تک بالکل سلم اور سمارٹ تھا‘ میری جسامت میری فیورٹ تھی‘ہر کپڑا مجھ پر جچتا تھا‘ میں نے جم جانا شروع کردیا‘ میرا جسم مزید نکھرگیا‘مگر ایک نقصان ہوا کہ میں نے ساتھ فوڈسپلیمنٹ بھی استعمال کرنا شروع کردیا۔ میں نے اپنامقصد توحاصل کرلیا مگر چند دنوں کے بعد میں بیمار ہونا شروع ہوگیا۔ میرا جسم ڈھلک گیاایسے محسوس ہوتا جیسے گوشت ہڈیوں سے علیحدہ ہوگیا۔ دن بدن موٹا ہونا شروع ہوگیا ۔ لوگوں نے میرا مذاق اڑانا شروع کردیا‘ پہلے ہر تقریب میں ضرور جاتا‘ سب میں گھل مل جاتا‘ مگر اب خوشی ہو یا غمی اپنی جسامت کو دیکھ کر احساس کمتری کا شکار ہوجاتا‘ گھر سے نکلنے کو دل ہی نہ کرتا۔ دوستوں‘ رشتہ داروں سے ملنا انتہائی کم کردیا۔ جہاں بھی جاتا میرا مذاق اڑایا جاتا۔ اس موٹاپے کے ساتھ ایک اور پریشانی نےآگھیرا اور وہ تھی احتلام۔ میری راتوں کی نیند یں اڑچکی تھیں‘عبقری رسالہ ملا‘ پڑھنا شروع کیا بہت اچھا لگا‘ دل کو تسلی ملی۔ میں نے جوابی لفافہ کے ساتھ عبقری آفس میں خط لکھا جس میں اپنے تمام مسائل لکھ دئیے۔ تقریباً تین ہفتوں کے بعد مجھے جوابی لفافہ موصول ہوا‘ جس میں آپ نے مجھےعبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’نوجوان شفاء‘‘ کھانے کا مشورہ دیا اور اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’موٹاپا کورس‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کرنے کا کہا۔ میں نے یہ ادویات لکھی گئی ترکیب کے ساتھ استعمال کرنا شروع کیں۔ چار ماہ کے علاج کے بعد میری احتلام کی بیماری بالکل ٹھیک اور موٹاپا کورس کے استعمال سے میرا جسم دوبارہ اپنی اصلی حالت پر آگیا ہے۔ میری قارئین سے گزارش ہے کہ کبھی بھی کسی بھی قسم کے ’’فوڈسپلیمنٹ‘‘ یا جسم بنانے کیلئے میڈیسن کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ اس کے بہت سنگین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ میں بھگت چکا ہوں کوئی اور یہ غلطی نہ کرے۔ (سہیل:ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں