Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دل کی بے ترتیب دھڑکن ٹھیک ہوگئی!

ماہنامہ عبقری - جون 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائےکہ آپ نے اتنا عظیم رسالہ نکالا۔ جب سے یہ رسالہ پڑھنا شروع کیا ہے زندگی میں سرور اور سکون دونوں آگئے ہیں‘ کوئی بھی پریشانی اب پریشانی نہیں رہتی‘ ادھر کوئی پریشانی آئی عبقری رسالہ پڑھا اور اس مسئلہ کا حل سامنے نظر آجاتا ہے۔ عبقری رسالہ سے پڑھ کر بے شمارلوگوں کو ٹوٹکے اور نسخہ جات بتائے جس نے بھی عمل کیا آج اسے صحت مند اور خوش دیکھتا ہوں۔ آج میں اپنا ایک مشاہدہ لیکر قارئین عبقری کے سامنے حاضر ہوا ہوں‘ یقیناً قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب عبقری مجھے نیا نیا ملا تھا‘ میرے ساتھ ایک مسئلہ تھا کہ میرے دل کی دھڑکن بہت تیز رہتی تھی اور کبھی کبھی تو ایسے لگتا تھا جیسےمیرا دل باہر آرہا ہے‘ اس کیلئے میں نے پہلے ہومیو اور پھر ایلوپیتھک کی ادویات کھانا شروع کیں جس کی وجہ سے میرے معدے میں گرمی ہوگئی اور میرا کھانے پینے کا نظام بھی خراب ہوگیا۔ میرے ہاتھ پائوں سرخ ہونا شروع ہوگئے تھے۔ میں انتہائی پریشان تھا‘
چار قدم بھی نہ چل پاتا تھا‘ سیڑھیاں چڑھنا میرے لیے وبال جان سے کم نہ تھا‘ مجھے لگتا تھا کہ میری موت اب قریب ہے‘ مجھے کوئی بہت بڑی دل کی بیماری لگ گئی ہے‘ مگر عبقری پڑھنے کے بعد مجھے حوصلہ ہوا اورمیں نے اپنے تمام مسائل ایک خط میں لکھے ساتھ جوابی لفافہ لگایا اور عبقری آفس میں بھیج دیا‘ صرف بیس دن کے بعدآپ نے جوابی خط میں مجھے عبقری دواخانہ کی ’’معجون شفاء یابی‘‘ کچھ عرصہ پابندی کے ساتھ استعمال کرنے کیلئے فرمایا۔ میں نے آپ کی بتائی ہوئی ترتیب کے مطابق تین یا چار ماہ یہ ’’معجون شفاء یابی‘‘ استعمال کی ہے جس سے الحمدللہ! میرے دل کی دھڑکن ٹھیک ہوگئی ہے اور پائوں جو سرخ ہوجاتے تھے وہ بھی ٹھیک ہوگئے ہیں۔ (م۔الف،صادق آباد)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 150 reviews.