محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے آپ کیلئے اور آپ کے دواخانہ میں جو مخلصین خدمت خلق میں لگے ہوئے ہیں ان کیلئے دل سے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اور ان سب کی عمرمیں برکت عطا فرمائے اور سب کے علم و عمل میں بھی اضافہ و برکت عطا فرمائے ۔ آمین! ۔میرے شوہر کی طبیعت کافی عرصہ سے بہت خراب تھی‘ کمزوری اتنی زیادہ تھی کہ لگتا تھا کہ ہینگر پر کپڑے لٹکائے ہوئے ہیں‘ لوگ میرے شوہر کا بہت مذاق اڑاتے‘ بعض رشتہ دار خواتین تو مجھ سے ہر محفل میں ایک ہی بات پوچھتیں کہ کیا تمہارا شوہر نشہ کرتا ہے؟ کون سا نشہ کرتا ہے؟ میں ان کو یقین دلاتی کہ ایسی کوئی بات نہیں وہ کوئی نشہ نہیں کرتے۔ میرے شوہر خود بہت پریشان تھے اور احساس کمتری کا شکار ہوچکے تھے بلکہ بے شمار ڈاکٹرز اور نام نہاد حکما ء کی ادویات کھا کھا کر اپنے معدہ کا بیڑہ غرق کرچکے تھے۔ حالت اتنی خراب ہوچکی تھی کہ کام پر بھی نہ جاپاتے اور گھرچارپائی سے ہی لگ گئے تھے۔ مجھے میری بڑی بہن نے عبقری دواخانہ کا بتایا‘ شوہر سے بات کی تو وہ جانے کو تیار ہی نہ تھا کیونکہ ان کا یقین ہر کسی سے اٹھ چکا تھا‘ بمشکل ان کو راضی کیا اور عبقری دواخانہ میں لائی۔ مجھے وہ تاریخ آج بھی یاد ہے وہ 11فروری کا دن تھا‘ ہم نے اسسٹنٹ صاحب کو چیک کروایا انہوں نے ہمیں عبقری دواخانہ کی ’’فشاری‘ اکسیرالبدن اور روحانی پھکی‘‘ استعمال کرنے کیلئے دی‘میرے شوہر کافی مطمئن گھر لوٹے اور دوا کا استعمال شروع کردیا‘ چند دن دوائی کے استعمال سے میرے شوہر کی صحت پہلے کی نسبت بہت بہتر ہوگئی۔ماشاء اللہ جو علاج اسسٹنٹ صاحب نے شروع کیا وہ کامیاب رہا۔ تین ماہ ہوئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو صحت عطا فرمائی ہے۔جب سے عبقری کی دیسی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ ادویات کا استعمال کیا ہے صحت بھی ٹھیک ہوگئی ہیں اور کام پر جانا بھی شروع کردیا ہے۔ اللہ کا شکر ہے میں جب بھی انہیں دیکھتی ہوں دل سے عبقری کو دعائیں دیتی ہوں۔ اب جب بھی میرا کوئی رشتہ دار بہن بھائی بیمار ہوتا ہے تو میں فوراً اس کو عبقری دواخانہ جانے کا کہتی ہوں کیونکہ مجھے عبقری کی خالص ادویات پر پورا یقین ہے۔ عبقری کی چند ادویات تو میرے گھر میں ہر وقت موجود رہتی ہے۔ اس کے علاوہ عبقری کی تمام ادویات سستی ہیں جو ہر غریب آسانی سے خرید سکتا ہے اور دوائی کی مقدار بھی اتنی ہوتی ہے کہ بعض ادویات تو مہینوں چلتی ہیں۔محلے میں کسی کو پیٹ درد بھی ہو تو وہ میرا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں اور میں انہیں عبقری دواخانہ کی ہاضم خاص تھوڑی سی دے دیتی ہوں انہیں اللہ کریم شفاء عطا فرمادیتے ہیں۔ (زلیخاں‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں