Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اندرونی ورم کا آزمودہ علاج شوہر محبت پر مجبور! انوکھا عمل تمام مسائل کا ایک حل مجھے ڈاکٹر بننے کا شوق ہے! رنگ میرا سانولہ‘ فکرمندامی بھتیج

ماہنامہ عبقری - جون 2020

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

مئی کے جوابات
1۔محترمہ آپ نے اپنی کزن کا پوشیدہ مسئلہ شیئر کیا‘ یہ مسئلہ میری چچی جان کو تھا‘ انہوں نے عبقری دواخانہ سے علاج کروایا‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے دوا کھائی آج الحمدللہ وہ بالکل ٹھیک ہیں‘ آپ بھی عبقری دواخانہ کے اسسٹنٹ صاحب سے مشورہ کرلیں۔ میری چچی جان کو انہوں نے درج ذیل دوا دی تھی جو صرف عبقری دواخانہ لاہور سے ہی ہمیں ملی تھی یہ ان کا خاص نسخہ ہوتا ہے جو ایجنسی ہولڈرز کو نہیں دیا جاتا۔ آپ عبقری دواخانہ لاہور ’’ فیروزی‘ خون صفاء اور خیالی‘‘ یہ تین ڈبیاں جاکر لے لیں‘اندرونی ورم کیلئے انتہائی لاجواب اور تیربہدف ہیں‘ ان میں دو پاؤڈر ہیں فیروز ی اور خون صفاء‘‘اور خیالی دوا گولیاں ہیں‘ اس ڈبی میں 90 گولیاں ہیں‘ سفوف کی ڈبیوں میں سے آدھی آدھی چمچ چائے والی اور دو گولی صبح اور دو گولی شام کو لیں۔ ان شاء اللہ چندہفتوں میں فرق آپ خود محسوس کریں گی۔ (ک، لاہور)
2۔بہن آپ کے دکھوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں‘میاں بیوی میں محبت کیلئے انتہائی آزمودہ عمل آج عرض کررہا ہوں‘ آپ بھی پڑھیں اور دیگر بہنیں جنہیں ایسے مسائل ہیں وہ بھی یہ عمل کرسکتی ہیں:۔روزانہ نماز فجر کے بعد 11 بار درود ابراہیمی، 11 بار آیت کریمہ، 11 بار سورۃ فاتحہ، 11 بار سورۃ اخلاص، 11 بار سورۃ فلق، 11 بار سورۃ الناس ہر بار بسم اللہ کے ساتھ ا ور 11 بار درود ابراہیمی پڑھیں۔ اکتالیس سےنوے دن یقین توجہ اور دھیان سے پڑھیں۔ پھر دیکھیں کایا کیسے پلٹی ہے اور شوہر محبت پر مجبور ہوتا ہے۔(شاہد‘ گجرات)
3۔ محترم آپ عبقری دواخانہ کی تیار کردہ ’’معجون شفاء یابی‘‘ چند ڈبیاں مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ آپ کے تمام مسائل کا حل اسی میں ہے۔ (جویریہ‘ سکھر)
4۔آپ کے تمام مسائل پڑھے‘ یہ وظیفہ میرا نہیں بے شمارکا آزمودہ ہے‘ تمام مسائل کے حل کیلئے سارا دن تمام گھر یہی پڑھے۔حَسْبیَ اللہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّاھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الُعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔ مستقل مزاجی سے کیجئے۔ انشاء اللہ مسائل حل ہوجائینگے۔(زبیرآفتاب‘ راولپنڈی)

 

جون کے سوالات
1۔ مجھے ڈاکٹر بننے کا بہت شوق ہے ایف ایس سی اچھے نمبروں سے پاس کرنے کے بعد میں نے اس سال انٹری ٹیسٹ دیا تو نمبر کم آئے اب میں اگلے سال کے لیے تیاری کررہی ہوں برائے مہربانی مجھے کوئی اچھا سا وظیفہ یا عمل بتادیں جو میں کروں اور میرا انٹری ٹیسٹ کلیئر ہو جائے۔(آ۔لاہور)
2۔ میرا رنگ گہرا سانوالا ہے اور چہرے پر بال بھی ہیں میری امی کو میری بہت فکر رہتی ہے۔ بازاری کریمیں استعمال کرنے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا الٹا چہرے پر دانوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ برائے مہربانی مجھے کوئی اچھی سی کریم، کورس یا دوائی جو بھی ہو بتادیں۔(فاخرہ‘اسلام آباد)
3۔محترم قارئین السلام علیکم! میری عمر 59 سال ہے‘ مجھے دو بیماریاں ہیں بہت علاج کروایا لیکن ٹھیک نہیں ہوا۔ ایک بیماری یہ ہے کہ میرے معدے میں گیس ہے‘ کوئی بھی چیز کھاتا ہوں تو گیس پیدا ہوجاتی ہے‘ وضو برقرار نہیں رکھ سکتا‘ دوسری بیماری یہ ہے کہ طویل عرصہ سے جریان‘ احتلام کی بیماری رہی اور اب بھی ہے۔ مردانہ اور جسمانی کمزوری شدید ہے‘ معدہ کی دوا استعمال کرتا ہوں تو کمزوری شدید ہوجاتی ہے اگر کمزوری کیلئے طاقت کی دوا استعمال کرتا ہوں تو معدہ میں شدید تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔ میں مستقل کوئی دوا استعمال نہیں کرسکتا۔ میرے لیے کوئی نسخہ تجویز فرمائیں تاکہ میں صحت مند زندگی گزار سکوں۔ (ح۔خ‘ پشاور)
4۔میرا بھتیجا جس کا نام عمران ہے‘ اس بچے کوبچپن ہی سے بیماری ہے کہ بستر پر یا زمین پر لیٹ چکر لگاتا ہے‘ جتنا بھی منع کرو منع نہیں ہوتا‘ بولتا بھی بہت کم ہے‘ لفظ بولنا نہیں آتا‘ زبان کو روک کر بولتا ہے‘ بات کو سمجھتا نہیں‘ کبھی کبھی بہت زیادہ تنگ کرتا ہے‘ انتہائی ضدی ہے‘ بہت زیادہ ضد کرتا ہے‘ بڑے بہن بھائیوں کو مارتا ہے‘چیخیں بہت مارتا ہے‘ کبھی کبھی ابنارمل بچوں کی طرح ہاتھ پاؤں کو موڑلیتا ہے۔ہروقت بیمار رہتا ہے‘ الرجی اکثر رہتی ہے‘بھوک نہیں لگتی‘ قد بھی نہیں بڑھ رہا۔ اس کیلئے کوئی وظیفہ یا دوا بتائیے۔ (پوشیدہ‘ ساہیوال)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 145 reviews.