محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عبقری اور عبقری والوں کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے۔ (آمین)۔تحریر نمبر1: میں ایک مدرسہ میں ناظرہ پڑھاتی ہوں‘ وہاں کی بڑی باجی نے اپنے بھائی کے بارے میں بتایا کہ میرے بھائی نے عالم کا کورس شیخوپورہ کے مدرسہ سے کیا ہے اور وہ ہوسٹل میں رہتے تھے۔ ان کے کلاس فیلو میں ایک جن جو کہ انسانی روپ میں پڑھتا تھا اور یہ بات کسی کو بھی وہاں معلوم نہ تھی۔ ایک دن اس کا راز اس طرح فاش ہوا کہ میرے بھائی کے استاد نے اس جن کے بچے کو ایک دن اپنی پگڑی اتار کر دی کہ یہ دھوکر کہیں ڈال دو جب سوکھ جائے گی تو مجھے لادینا۔ اس کے بعد بہت زیادہ وقت گزر گیا تو میرے بھائی کے استاد نے دوسرے بچوں سے پوچھا کہ میں نے فلاں بچے کو اپنی پگڑی دھونے کے لیے دی تھی۔ اب تک سوکھ گئی ہوگی مگر اس نے میری پگڑی ڈالی کہا ہے۔ دوسرے بچوں کو بھی نہیں پتہ تھا ‘اچانک استاد کی نظر اوپر گئی تو انہوں نے دیکھا کہ (وہاں مدرسے میں بہت اونچے اونچے درخت تھے) تو اس جن نے وہ پکڑی کچھ درختوں کی چوٹیوں پر پھیلا کر ڈالی ہوئی تھی‘ استاد ساری بات سمجھ گئے پھر اس جن نے وہاں اوپر سے ہی پگڑی رول کرکے اپنے استاد کی طرف پھینک دی اور چلا گیا پھر کبھی واپس نہ آیا۔تحریر نمبر2:یہ بات بھی اس مدرسے کی ہے کہ ایک مرتبہ رات کو ہاسٹل میں رہنے والے سارے طالب علم اپنے کمرے میں تھے اور سب اپنے اپنے بستر پر بیٹھے مطالعہ کررہے تھے جب سونے کا وقت آیا تو سب ایک دوسرے کو (لائٹ سوئچ دور ہونے کی وجہ سے) کہہ رہے تھے کہ تم لائٹ جاکر بند کرو مگر کوئی اٹھنے کو تیار نہ تھا۔ آخر ایک جن(جو انسانی روپ میں پڑھتا تھا) اس نے وہی بیٹھے بیٹھے لائٹ کے سوئچ تک اپنا ہاتھ پہنچا کر لائٹ بند کردی تو سارے بچے حیران اور سہم گئے۔
تحریر نمبر۳:اور اسی مدد سے میں کچھ ایسے جنات بھی پڑھتے تھے جو کسی روپ میں بھی سامنے نہیں آتے تھے اور ان خفیہ جنات کا اس طرح پتہ چلتا تھا کہ جب میرے بھائی اور اس کے ساتھی چھٹی کے وقت کمروں کی صفائی کرتے تو سب ڈیسک تو دیوار کے ساتھ جوڑ کر اوپر نیچے لگا دیتے اور کمروں کو تالا لگا کر چلے جاتے لیکن جب صبح کلاس شروع ہونے سے پہلے جب تالا کھولتے تو کمروں میں کلاس کی نوعیت کے مطابق سلیقے سے سب ڈیسک پہلے سے رکھے ہوتے تھے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں