Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کینسر کی مریضہ پر عمل آزمایا تو حیران رہ گئی

ماہنامہ عبقری - جون 2020

نجانے فقیر بابا کہاں گم ہوگئے ۔اسی عورت کی ہمسائی سخت بیمار تھی ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ ایک مہینہ بمشکل یہ جی سکے گی کینسر آخری سٹیج تک پہنچ گیا ہے وہ اس کی عیادت کے لیے گئی‘ اس کی حالت سخت خراب تھی‘ ہڈیوں کا ڈھانچہ ہوچکی تھی اچھی خاصی گوری ہوا کرتی تھی اب کالا سیاہ رنگ ہوچکا تھا ۔
بے بسی سے پڑی تھی بولنا بھی اس کے لیے مشکل تھا اسے بہت ترس آیا اور فوراً اسے وظیفہ یاد آگیا اس کے میاں سے بولی بھائی ایک وظیفہ ہے اللہ کے کلام میں بڑا اثر ہوتا ہے تم وہ وظیفہ کرنا چاہو تو میں تمہیں بتادوں‘ اس نے کہا ضرور میری بہن مجھے وظیفہ بتائو ڈاکٹروں نے تو ہمیں مایوس کردیا ہے۔ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں شاید اللہ رحم کردے میں وہ وظیفہ ضرور کروں گا پھر اس شخص نے بھی سچی نیت سے وظیفہ کیا آہستہ آہستہ پہلے اس مریضہ کی رنگت صاف ہوئی پھر وہ متواتر صحت مند ہوتی چلی گئی جسے ڈاکٹروں نے کہا تھا مہینہ جی لے تو بڑی بات ہے وہ تین مہینے کے اندر صحت یاب ہوکر چلنے پھرنے کے قابل ہوگئی۔ گھر کا سارا کام سنبھال لیا اس کے میاں نے دل کھول کر صدقے کیے بیوی کے صحت مند ہونے پر شکرانے کے نفل ادا کیے یہ ہماری آنکھوں دیکھے واقعات ہیں وہ نو بیٹیوں والی خاتون بھی ہماری ملنے والی ہے اور مریضہ کا خاوند بھی ہمارے ہمسائے میں رہتا ہے اب وظیفہ درج ذیل ہے۔ اللہ تعالیٰ کا اسم پاک ’’یَاعَزِیْزُ‘‘ سوا لاکھ مرتبہ پڑھنا ہے اس کا طریقہ یہ ہے بروز بدھ فجر کی نماز کے بعد شروع کرنا ہے جمعرات کو بھی پڑھنا ہے بروز جمعہ نماز جمعہ سے پہلے پہلے ختم کرلینا ہے دن رات ہر وقت پڑھ کر جمعہ کو ختم کرنا ہے۔ پرہیز۔ وظیفے کے تین دن کے اندر نمک بالکل نہیں کھانا صرف میٹھا کھانا ہے یا پھیکا کھانا نمک سے مکمل پرہیز کرنا۔ گاجر کا حلوہ،
کسٹرڈ، کھیر، روٹی کھا سکتے ہیں مگر پھیکی نمک کے بغیر۔ وظیفہ ختم کرنے کے بعد میٹھی روٹیاں پکانی ہیں چھ بڑی روٹیاں ایک چھوٹی روٹی کوئی بھی گھر کا فرد پکا سکتا ہے روٹیاں خود بھی کھاسکتے ہیں بانٹ بھی سکتے ہیں کچھ کھالیں کچھ بانٹ لیں انشاء اللہ جو خواہش ہوگی ضرور پوری ہوگی جمعرات کو خواب نظر آئے گا۔ نو بیٹیوں والی کو خواب میں نظر آیا اس کا بیٹا صحن میں کھیل رہا ہے مریضہ کے میاں نے خواب دیکھا کہ دودھ کی بھری ہوئی بالٹی اٹھا کر پگڈنڈیوں سے گزر رہا ہوں دودھ گرنے اندیشہ رہتا ہے لیکن دشوار گزار راستے گزر آیا ہوں دودھ کی بوند بھی نیچے نہیں گرتی۔ اولاد کیلئے، رزق کیلئے، مقدمے کیلئے یعنی ہر مشکل کے لیے یہ وظیفہ اکسیر ہے۔ آزمودہ ہے کبھی کبھی کسی کو خواب نہیں بھی نظر آتے عموماً آتے ہیں اعتماد سے کریں انشاء اللہ پھل پائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 133 reviews.