(4) اب ایک بہت اہم بات کی طرف آتی ہوں وہ یہ کہ ہر طرف گھٹنوں کے درد کے مسائل سننے میں دیکھنے میں آرہے ہیں۔ گھٹنے موڑے نہیں جاتے کرسیوں پر نماز مجبوری میں پڑھی جارہی ہے یہ سب مسئلے سمندری نمک کی پیداوار ہیں جی ہاں تمام مشہور کمپنیوں کے نمک جس میں وہ دعویٰ کرتے ہیں ’’آیوڈین ملا نمک‘‘ درحقیقت یہ نمک نہیں زہر ہے جو ہماری ہڈیوں کو کھوکھلا کررہا ہے۔ ہمارے ملک میں لاہور میں کھیوڑہ کے مقام پر نمک کی کانیں ہیں ۔ بہترین معدنیات تقریباً 75فیصد وٹامنز سے بھرپور قدرتی نمک جو ہمارے جسم اور خصوصاً ہڈیوں کے لیے بہت مفید ہے۔ جی ہاں اپنے کھانوں میں لاہوری نمک کا استعمال شروع کردیں۔ یورپی ممالک کے باشندے ہمارے نمک کی کانوں سے نمک لے جاتے ہیں نمک کے ڈلوں سے لیمپ بناکر سرہانے جلا کر سوتے ہیں اس کی ہیٹ سے جسمانی دردوں، نزلہ زکام سے محفوظ رہتے ہیں۔ نمک کا ایک کلو کا ٹکڑا اپنے کمروں میں رکھ دیں اس میں یہ تاثیر ہے سردی کو جذب کرتا ہے نزلہ زکام سے محفوظ رہیں اور گرمیوں میں لُو لگنے سے محفوظ رہیں۔
ہمارے بچپن میں ہماری امی نمک کے ثابت ڈلے لاکر ہاون دستے میں کوٹ کر چھان کر استعمال کرتی تھیں ان دنوں سمندری ’’آیوڈین‘‘ والا نمک نہیں ہوتا تھا کبھی بھی کسی کا گھٹنے کا درد سننے یا دیکھنے میں نہیں آیا جب سے سمندری نمک استعمال میں لایا اور آیوڈین کے سنہری نعرے لگائے گئے اس وقت سے ہڈیوں کی کمزوری بڑھ گئی ہے خدارا فطرت کی طرف لوٹے ہماری قدرتی کان کا نمک لاہوری
ہر لحاظ سے فائدہ مند ہے ہمیں یہ معلومات موبائل میسج کے ذریعے ایک ڈاکٹر کے ذریعے ملی ہم نے فی الفور عمل شروع کردیا اور اب عبقری کے ذریعے تمام لاکھوں قارئین سے مخلصانہ گزارش ہے اپنی ہڈیوں اور گھٹنوں کے تحفظ کے لیے لاہوری نمک کا استعمال شروع کریں ۔ ہمیں ایک سال ہوگیا یہ نمک استعمال کرتے کافی فائدہ ماشاء اللہ ہورہا ہے۔ سمندری نمک اعصابی کمزوری، چڑچڑاپن اور غصے کا بھی سبب بن رہا ہے۔ حکیم صاحب سے درخواست ہے میری اس اپیل پر ضرور غور فرمائیں یہ تحریر مفادعامہ اور میرے لیے دعائوں کا سبب بنے ضرور شائع کیجئے اور ہوسکے تو آپ خودایک تحقیقی مضمون دونوں نمک کے بارے میں فوائد و نقصانات کے حوالےسے تحریر فرمائیںبے شمار کا آپ کی سونے کے حروف اور سچے موتیوں جیسی تحریروں سے بھلا ہوگا اور ہوتا ہے۔ ہم آپ کا طبی مضمون سب سے پہلے پڑھتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں