Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دردجہاں بھی ہو سرخ رنگ کا کپڑا بچھا کر لیٹ جائیں! درد ختم

ماہنامہ عبقری - جون 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری میرا پسندیدہ رسالہ ہے جس طرح آپ بے لوث دکھی انسانیت کی مدد اور خدمت کررہے ہیں۔ آج بندی ناچیز چند آزمودہ نہایت مفید اور انتہائی آسان نسخے لے کر پہلی بار حاضر ہوئی ہے۔ امید ہے آپ انہیں شائع ضرور کریں گے تاکہ اس مفید صدقہ جاریہ کے سلسلے میں‘ میں بھی ثواب کی حقدار ہو جائوں۔
(1)انگلیوں کی پوریں ناخن کے آس پاس سے سوج جاتی ہیں‘ کوئی نس کھینچ جاتی ہے‘ زیادہ تر خواتین کے ساتھ یہ مسئلہ ہوتا ہے‘برتن، کپڑے دھونے کے دوران صرف ‘صابن یا وِم کے ذرے ہاتھوں کی انگلیوں کے کناروں ناخن کے اندر چلے جاتے ہیں درد اور دکھن ہوتی ہے اس کیفیت میں ایک ایلوپیتھک دوا ہے جس کا نام ہے ’’کلوٹرم‘‘ میڈیکل سٹور سے عام مل جاتی ہے‘ اس کے ایک یا دو قطرے متاثرہ جگہ پر ٹپکائیں دو تین بار میں ہی آرام آجاتا ہے۔ میرے ہاتھوں میں اکثر یہ تکلیف ہوتی تھی اس دوا کے استعمال کے بعد اب نہیں ہوتی ضرور آزمائیں اور دعائوں میں یاد رکھیں۔
(2)اکثر رات کو ایک ہی کروٹ سوتے رہ جائیں یا تکیہ اونچا ہو اور گردن اکڑ جائے(جسے عام زبان میں وَل بھی کہتے ہیں) سوکر اٹھیں تو گردن موڑی جائے‘ نہ ہلائی جائے تو اپنا تکیہ دھوپ میں سارا دن رکھیں اور رات کو یہی تکیہ استعمال کریں‘ دوسرا کام یہ کریں کہ روٹی بیلنے کا بیلن لے کر گھر کے کسی فرد سے کہیں کہ وہ گردن کی پچھلی سائیڈ متاثرہ جگہ پر بیلن کو اوپر سے نیچے پھیرے جیسے روٹی بیلتے ہیں‘ ایسا کئی بار وقفہ وقفہ سے کریں کیونکہ بعض اوقات کوئی رَگ دب جاتی ہے دوران خون جم جاتا ہے تو بیلن پھیرنے سے خون کی گردش بحال ہو جاتی ہے اور درد ٹھیک ہو جاتا ہے۔میرا کئی بار کا آزمودہ ہے۔ اسی طرح کبھی پائوں میں موچ آجائے جب بھی بیلن یا کوئی لمبی گول لکڑی کے اوپر پائوں آگے پیچھے چلائیں جلد آرام آجاتا ہے۔
(3)جسم میں، کمر میں، گردن میں درد ہو ایک سرخ رنگ کا ڈیڑھ یا ایک گز کا تولیہ یا کاٹن کا کپڑا لے لیں اگر گھر میں دھوپ اچھی آتی ہے تو کچھ دیر دھوپ میں وہ کپڑا پھیلا دیں پھر اپنے نیچے بچھا کر لیٹ جائیں۔ سرخ رنگ میں درد کو جذب کرنے کی صلاحیت ہے مجھے بھی کسی ہربل میڈیسن کے ماہر نے بتایا تھا۔ اکثر درد کی صورت میں طریقہ آزماتی ہوں آرام آجاتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 125 reviews.