Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فصل پر سورۂ الم نشرح پڑھیں اور کمال دیکھیں

ماہنامہ عبقری - جون 2020

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میرے بھائی کو اس کے ٹیچر نے دیا تھا جسے وہ گھر لے آیا اور وہ دن اور آج کا دن ہمارے گھر میں عبقری لازماً آتا ہے۔میرا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے‘ میرے والد کی زمینیں ہیں جسے کاشت کرنے کیلئے انہوں نے ملازم رکھے ہوئے ہیں‘ان کا سارا دن کھیتوں کی دیکھ بھال میں گزرتا ہے‘ عبقری رسالہ سے ہمیں آپ کے درس کا معلوم ہوا‘ ہم نے عبقری ویب سائٹ سے درس ڈاؤن کرکے سننا شروع کردئیے۔ ایک مرتبہ درس میں آپ نے ایک واقعہ سنایا کہ ایک شخص اپنی فصل میں کام کرنے والوں کو الم نشرح پڑھتے ہوئے کام کرنے کی تلقین کرتا تھا‘اس کے اس عمل کی بدولت اس کی فصل ہمیشہ شاندار ہوتی تھی‘ لوگ حسرت سے اس کے لہلہاتے کھیتوں کو دیکھا کرتے تھے۔ میںنے جب یہ سنا تو میرے دماغ میں میرے والد کی تمام باتیں آگئیں جو وہ اکثر گھر بیٹھ کر میری والدہ سے کرتے تھے کہ آج فلاں فصل کو کیڑا لگ گیا‘ فلاں فصل بارش سے خراب ہوگئی‘ فلاں جگہ ملازم صحیح کام نہیں کررہے‘ اس مرتبہ فصل ٹھیک نہیں ہوئی۔ ان کی باتیں میں اکثر سنتی تھی۔ میں فوراً اٹھی اپنے والد کے پاس گئی اور انہیں یہ درس سنایا۔ میرے والد نے جب سورۂ الم نشرح کے فضائل سنے تو مجھے کہا میں وضو کرکےآتا ہوں تم قرآن پاک لے آؤ اور مجھے یہ سورۂ یاد کروا دو۔ میں نے اور میرے والد نے وضو کیا اور الحمدللہ! میرے والد نے تقریباً آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں سورۂ حفظ کرلی اور مجھے کئی مرتبہ بغیر دیکھے سنائی‘ پھر تین سے چار گھنٹے بعد میں نے پھر امتحان لیا‘ پھر میری والدہ نے تین سے چار مرتبہ سنی‘ انہوں نے بالکل صحیح سنائی۔ میرے والد اگلے دن سے ہی فصلوں پر جاکر سورۂ الم نشرح پڑھ پڑھ کر دم کرنا شروع کردیا اور اس کے علاوہ تمام ملازمین کو اکٹھا کیا جو جو قرآن پڑھے ہوئے تھے تمام کو سورۂ الم نشرح یاد کرنے کا حکم دیا ان سے کچھ ایسے بھی تھے جن کو پہلے سے ہی یہ سورۂ یاد تھی۔
میرے والد نے تمام ملازمین کو کہا کہ روزانہ صبح آتے ہی کم از کم تین مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھ کر پھر کام شروع کرنا اور شام کوجاتے ہوئے بھی تین مرتبہ پڑھنا ہے۔ بس وہ دن اور آج کا دن ہماری قسمت سنور گئی‘ ہماری فصل ایسی ہوتی ہے کہ دوسرے گاؤں کے لوگ بھی دیکھنے آتے ہیں‘ میرے والد سے کھاد کے متعلق پوچھتے ہیں کہ بیج کونسا استعمال کرتے ہو اور کھاد کہاں سے اب لارہے ہو جبکہ میرے والد عبقری رسالہ اور آپ کے درس کا بتاتے ہیں۔(ع، خانیوال)
درس میں الم نشرح کے فضائل سنے تھے ایک شخص کا ذکر کیا تھا کہہ وہ اپنی فصل میں کام کرنے والو کو الم نشرح پڑھتے ہوئے کام کرنے کا کہا اور جب فصل کو دیکھتا تو الم نشرح پڑھتا کام کرتا تو الم نشرح پڑھتا۔ میرا بیٹا جیسے میں نے عرض کیا دماغی طور پر کمزور ہے Physio therapy کے لیے اسے لے کر جاتی ہوں 12000 روپے مہینے کے دینی ہوں۔ پیسوں کا انتظام کافی مشکل سے ہوتا ہے۔ جو لڑکی اس کو Physio therapy کراتی تھی وہ بس ٹائم پاس کرتی تھی میں نے کئی دفعہ اسے کہا ٹھیک سے کرو وہ نہیں مانی بس میں مسلسل الم نشرح شروع کردی بہت پریشان تھی کہ وقت اور پیسہ صرف ضائع ہورہا ہے۔ الم نشرح پڑھتی رہی۔ اللہ کے فضل سے اگلے دن Phusio کے سنٹر کا جو بڑا ہے وہ آیا اور میرے بیٹے کو دیکھا اور خود ورزش کرائی کچھ دن تو اس سے کافی بہتری آئی میرے بیٹے میں الم نشرح پڑھنے کے بعد مجھے میرے بیٹے میں بہتری ہی محسوس ہوئی ہے۔(فریال فریاب)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 123 reviews.