Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کھانا کھانے کے بعد یہ8 کام ہرگز نہ کریں

ماہنامہ عبقری - جون 2020

کھانے کے بعد سونے سے بچیں
کھانا دن کا ہو یا رات کا کھا کر سونا ہرگز نہیں چاہیے۔ طبی ماہرین دوپہر کے کھانے کے بعد تھوڑی دیر کے لیے سونے کو مفید قرار دیتے ہیں۔ بات غلط نہیں مگر دوپہر کے کھانے اور نیند کے درمیان وقفہ بہت ضروری ہے۔ بات اگر رات کے کھانے کی ہوتو کھانا کھا کر فوراً بستر پکڑنا بیماریوں کو دعوت دینے کے برابر ہے۔ کچھ لوگوں کو عادت ہوتی ہے کہ وہ رات کو دیر سے کھانا کھاتے ہیں اور پھر فوراً ہی سو جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو یہ عادت فوری طور پر چھوڑ دینی چاہیے۔ کیونکہ آپ نے چاہے کتنی ہی صحت بخش خوراک کیوں نہ کھائی ہو۔ اگر آپ کھا کر سو گئے تو سمجھیں سب بیکار چلا گیا۔ رات کے کھانے اور بستر میں جانے کے درمیان کم از کم دو گھنٹے کا وقفہ لازمی رکھیں۔ اس دوران آپ کا کھانا بھی ہضم ہو جائے گا اور رات کو نیند بھی اچھی آئے گی۔
چائے سے گریز کریں
کھانا کھانے کے بعد گرم گرم چائے کا ایک کپ پینے میں ضرور اچھا لگتا ہے، اور بہت سے لوگوں کی عادت میں بھی شمار ہوتا ہے۔ لیکن صحت کے لحاظ سے یہ عادت بالکل بھی اچھی نہیں ہے۔ دراصل چائے میں ایک ایسا عنصر ہوتا ہے جو جسم میں آئرن جذب کرنے کی صلاحیت کو انتہائی کم کر دیتا ہے۔ جب ہم کھانا کھا کر چائے پیتے ہیں تو چائے کی وجہ سے ہماری خوراک میں شامل آئرن جسم میں جذب نہیں ہوپاتا اور ضائع ہو جاتا ہے۔ یہ بات تو ہم سب جانتے ہیں کہ آئرن ہمارے خاص طور پر خواتین کے لیے کتنا ضروری ہے۔ جبکہ چائے کی ہمارے جسم کو کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس لیے خوراک میں شامل آئرن سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو کھانا کھانے کے فوری بعد چائے سے گریز کرنا چاہیے۔
ٹھنڈا پانی نہ پئیں
گرم موسم میں ٹھنڈا پانی سب کو ہی اچھا لگتا ہے۔ کھانا کھانے کے بعد بھی ہم میں سے اکثر لوگ ٹھنڈا پانی ہی پیتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کو اپنی صحت کا خیال ہے اور آپ کسی بھی طرح کی بیماری سے بچنا چاہیے ہیں تو کھانے کے بعد ٹھنڈے پانی کا استعمال فوری طور پر ترک کردیں۔ اس کی جگہ آپ سادہ پانی پی سکتے ہیں۔ ٹھنڈا پانی ہمارے نظام ہضم کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ جب خوراک اچھی طرح ہضم ہی نہیں ہوگی تو وہ ہمارے جسم کو بھلا کیا فائدہ پہنچائے گی۔ اس لیے اب گرمیوں کے موسم میں چاہے کتنی ہی طلب کیوں نہ ہو، کھانے کے بعد ٹھنڈے پانی کا استعمال آپ کو ہرگز نہیں کرنا۔
کھانے کے بعد پھل نہ کھائیں
پھلوں کی اہمیت اور افادیت سے بھلا کون انکارکرسکتا ہے۔ مگر ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ کھانا کھانے کے بعد پھلوں کے استعمال کو لازمی سمجھتے ہیں۔ حالانکہ حقیقت تو یہ ہے کہ کھانے کے فوری بعد پھل کھانے سے آپ کی صحت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔ کھانے کے بعد کھایا جانے والا پھل ہمارے عمل انہضام کو سست کردیتا ہے۔ ہمارے معدے کو خوراک ہضم کرنے میں زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے اور یوں اس کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ دوسرا نقصان یہ ہے کہ کھانے کے بعد پھلوں کے استعمال سے آپ ان کی خصوصیات سے بھی محروم رہ جاتے ہیں۔ پھل صحت کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ ضرور کھائیں، مگر کھانے کے کم از کم کم ایک گھنٹے پہلے یا ایک گھنٹے بعد تب ہی آپ ان کی خصوصیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 112 reviews.