Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مجھے گناہوں اور بداعمالیوں کی خوب سزا ملی

ماہنامہ عبقری - جون 2020

قارئین! حضرت جی کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ رب العزت آپ کو دونوں جہاں کی خوشیاں نصیب کرے ‘جزائے خیر دے۔ آج میں جو کچھ ہوں عبقری رسالے ہی کی وجہ سے ہوں۔ 2011ء سے ہمارے گھرعبقری رسالہ آتا تھا لیکن مستقل نہیں پڑھا۔ 2015ء سے مستقل پڑھنا شروع کردیا۔ پہلے بہت گنہگار تھی‘ ٹی وی، گانے، ڈرامے، فلمیں ان سب کے بغیر تو زندگی بے رونق لگتی تھی‘ صرف نماز پڑھتی تھی وہ بھی ٹوٹی پھوٹی‘ جھوٹ، غیبت، چغلی سب کچھ ساتھ تھا لڑائی جھگڑا بھی بہت کرتی تھی پھر 2014 اور 2015 میں مجھے میرے گناہوں اور بداعمالیوں کی خوب سزا ملی۔ مطلب دنیا نے مجھ سے منہ موڑ لیامیں دنیا کے پیچھے بھاگتی اور وہ مجھ سے بھاگتی۔ کہیں کوئی عزت نہیں تھی، دوست بناتی لیکن دوستی نبھانی نہیں آتی تھی یہ سب میں خود مشاہدہ کررہی تھی کہ یہ سب میرے گناہوں کی سزا ہے۔ 2015ء کا آخر تھا ایک دن صحن میں رات کو چکر لگاتے لگاتے مجھے میرے گناہ یاد آنے لگے، میں رونے لگ گئی، اللہ رب العزت سے باتیں کرنے لگیں، توبہ کی خود کو قصور وار مانا، بہت گڑگڑائی۔ توبہ کی کہ یا اللہ میں بری ہوں، گناہگار ہوں ظاہر ہے تالی ایک ہاتھ سے تو نہیں بجتی میں گناہ کیے‘ بداعمالیاں‘ سیاہ کاریاں کیں جبھی تو میرے ساتھ یہ سب کچھ ہورہا۔ اللہ رب العزت سے پکا عزم کیا کہ سارے گناہ چھوڑدوں گی، اپنی زبان کو بند کردوں گی بس تو مجھے توفیق دینا میری مدد کرنا۔ بس میرے اللہ پاک نے میری توبہ قبول کرلی اور مجھے عبقری رسالہ ملا۔میری زندگی بدلنے لگ گئی۔ عبقری رسالے سے کافی اعمال شروع کیے، تلاوت قرآن کا آغاز کیا، تسبیحات وغیرہ شروع کیں پھر 2016ء میں کالج میں بی اے کا آخری سال تھا اس وقت میری تین سہیلیاں تھیں لیکن فضول اور دوسروں کا مذاق اڑانے والی مجھ پر بھی ہنستی تھیں۔ میں نے ہمت کرکے بنا کچھ کہے ان سے کنارہ کشی کرلی اور اکیلی رہنے لگ گئی شروع میں تو مشکل لگتا تھا لیکن میں نے عزم کرلیا کہ اچھی زندگی گزارنی ہے وہ مجھے بہت تنگ کرتیں، آوازیں کستیں، اشارے کرتیں لیکن میں سب برداشت کرتی الحمداللہ۔ میں نے کالج میں بھی مستقل سکارف لے لیا اور بس ہر وقت تسبیح کرتی رہتی۔ دل لگا کر پڑھنا شروع کردیا بولنا کم کردیا میری ٹیچرز بھی مجھ سے متاثر ہوتی پھر میں آخر میں پرائیویٹ ہوگئی تھی تو میری ٹیچرز نے میرا ساتھ دیا اور بہت کوشش کی اور مجھے ریگولر کروادیا۔ میں ہمیشہ ان کے لیے دعا کرتی ہوں۔ کالج میں آخری سال میرا بہت اچھا گزرا اور سب سے الگ اور بہتر گزرا پچھلے سالوں کی نسبت عبقری رسالہ کی بدولت بس آگے میری ہدایت کی راہیں کھلتی گئیں۔ 2017ء میں بی اے کے پیپرز کی تیاری کررہی تھی تو امی نے بتایا کہ قریبی مدرسے میں ہر ہفتے بیان ہوتا ہے میں نے پیپرز کی نیت سے وہاں جانا شروع کردیا۔ الحمد اللہ میرا درس میں بہت دل لگتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 106 reviews.