Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پانچ بیٹیاں! اچھے نصیب مقدر کیلئے وظیفہ

ماہنامہ عبقری - جون 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری پانچ بیٹیاں ہیں ایک کی شادی ہوگئی ہے اور باقی چار گھر پر ہیں اللہ ان کے بہترین وسیلے بنائے اور وہ اپنے گھروں کی ہو جائیں میرے میں اتنی ہمت نہیں کہ جہیزدوں پہلے میں جون 2015 میں آئی تھی اور آپ کا بتایا ہوا وظیفہ بھی میں نے پڑھا اس سے حالات بہت اچھے ہوئے اور اللہ پاک نے بہت کرم کیا ہے اب میرے دیور کے پاس دو حصے ہیں اور ہمارے پاس تیسرا حصہ ہے اس کے لیے بھی دعا کریں وہ بغیر لڑائی کے آدھا حصہ ہمیں دیدے ‘میرے میاں صاحب بھی بیمار ہیںان کے لیے بھی دعا کریں اور میرے بچے پڑھائی میں دھیان نہیں دیتے ۔(کلثوم اختر، پوشیدہ)
جواب:آپ پہلے والا وظیفہ جاری رکھیں اس کیساتھ آپ تمام گھر والے ہر دو گھنٹے بعد گھر میں’’ افحسبتم اور اذان کا عمل‘‘ کریں اور اپنی بیٹیوںکے دونوں کانوں میں دم کریں۔ دفتر ماہنامہ عبقری افحسبتم اور اذان کے عمل کا میموری کارڈ منگوا کر اپنے گھر کے کسی کونے میں ہروقت ہلکی آواز میں اس کی ریکارڈنگ چلائیں۔انشاء اللہ آپکےشوہر کی صحت‘ بچیوں کے رشتے‘ اچھے نصیب مقدر اور کاروبار کے مسائل حل ہوجائیں گے۔اس کے علاوہ جائیداد کا مسئلہ بھی اسی عمل سے بہت جلد حل جائے گا۔ افحسبتم اور اذان کا عمل : اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں پر دم کرلیں‘ یہ عمل باوضو اور پاک حالت میں کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 103 reviews.