محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے تمام ساتھیوں کو لمبی زندگی دے۔ آمین! حکیم صاحب میں آ پ کو اپنی بیماری کے متعلق بتانا چاہتی ہوں کہ پہلے مجھے خون کی رسولی کی تکلیف تھی اور تکلیف بھی بہت سخت تھی میں نے آپ کوبذریعہ خط(جوابی لفافہ کے ساتھ) ساری تفصیل بتائی تھی‘ چند ہفتوں کے بعد ہی مجھے جواب موصول ہوا جس میں آپ نے مجھے عبقری دواخانہ کا ’’پوشیدہ کورس‘‘ استعمال کرنے کو کہا تھا کہ 90 دن استعمال کریں ، میں نے اسی دن عبقری دواخانہ لاہور سے بذریعہ وی پی پارسل منگوا لیا۔ جیسے ہی ’’پوشیدہ کورس‘‘ مجھے ملا لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال شروع کردیا‘ ان دنوں بہت تکلیف میں تھی‘ مگر میں دوا ضرور لیتی تھی‘پہلا کورس ختم کیا تھا کہ میری طبیعت سنبھلنا شروع ہوگئی‘ میں نے تین کورس استعمال کیےتو میں حیران رہ گئی کہ میری بیماری ختم ہوگئی یہ بات آج سے تقریباً تین سال پہلے کی ہے اب میں پنج وقتہ نماز بھی پڑھ لیتی ہوں اور پورے روزے بھی رکھے ہیں اورمیری ماہواری کا مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے۔ عبقری سے ملنے سے پہلے میں نے انگریز ادویات کا بے دریغ استعمال کیا جس سے میری حالت دن بدن خراب ہوتی ہوگئی اور صحت یکدم ڈائون ہوگئی تمام گھر والے پریشان تھے کہ اس کو کیا ہوگیا ہے‘ دن بدن کمزورہوتی جارہی ہے پھر ایک دن عبقری رسالہ بک سٹال پر نظر آیا میںنے خرید اور پڑھنا شروع کیا بہت اچھا رسالہ ہے۔الحمدللہ! آپ کو ایک خط لکھنے کی برکت سے میری صحت کے مسائل حل ہوگئے‘ابھی گزشتہ ماہ کا عبقری پڑھا تو اس میں اکثر قارئین نے عبقری ادویات سے شفاء یابی اپنے آزمودہ واقعات لکھے تو میرے دل سے بھی آواز آئی کہ میں بھی لکھو ں اور مخلوق خدا کو بتاؤں کہ مجھے شفاء اسی در سے ملی ہے۔ (ی۔ الف)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں