فالودہ ایک مشہور معروف روایتی ٹھنڈا مشروب ہے جو بنیادی طور پر ایرانی مشروب سے مماثلت رکھتا ہے اور یہ برصغیر میں مغل دور میں متعارف ہوا تھا۔ پاکستان بھر میں قصوری فالودہ بہت مشہور ہے۔ یہ فالودہ ربڑی، سویّوں، شیرے اور قلفی پر مشتمل ہوتا ہے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ اس میں جذت آگئی ہے اور اب اسے مختلف شہروں اور علاقوں میں جیلی، پھلوں اور آئس کریم کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے۔ بڑوں کی طرح بچے بھی اسے خاص طور پر بہت پسند کرتے ہیں۔ عام طور پر یہ سارا سال ہی کھایا جاتا ہے لیکن موسم گرما میں لوگ اسے زیادہ شوق سے کھاتے ہیں کیونکہ یہ جسم کو ٹھنڈک اور فرحت کا احساس بخشتا ہے۔فالودہ غذائی اعتبار سے بھی بہترین ہے کیونکہ دودھ وٹامن ڈی کا ذریعہ ہے اور اگر اس میں تخم بالنگا شامل کرلیا جائے تو یہ مزید فائدہ مند ہو جاتا ہے جو جسمانی گرمی کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
فالودہ گھر میں تیار کرنا بظاہر مشکل لگتا ہے پر ایسا نہیں ہے۔ یہ وقت طلب ضرور ہے لیکن آخر میں ملنے والی تعریف خاتونِ خانہ کی ساری تھکن کا خاتمہ کردیتی ہے۔ اسے بنانے کے لیے کسی خاص سامان کی ضرورت بھی نہیں ہے صرف آپ کو فالودہ کی سویاں بنانے والی مشین لانی پڑے گی۔
سویاں بنانے کے لیے آپ کو چینی ایک کپ، کارن فلور یا اراروٹ ایک کپ، پانی تین کپ کی ضرورت پڑے گی۔ ایک کپ پانی میں چینی مکس کرکے پکائیں جب چینی حل ہو جائے تو باقی دو کپ پانی میں کارن فلاریا اراروٹ مکس کرلیں اور اسے چینی والے پانی میں شامل کردیں۔ اسے دس سے بارہ منٹ پکائیں۔ یہ لئی کی طرح بن جائے گا۔ بائول میں ٹھنڈا برف والا پانی لیں، گرم گرم کارن فلور آمیزے کو سویاں بنانے والی مشین میں ڈال کے سویاں بناتے ہوئے ٹھنڈے پانی میں ڈالتے جائیں۔
حسب ضرورت تخم بالنگو بھگو کر رکھیں، یہاں تک کہ وہ اچھی طرح پھول جائے۔ ڈبے پر لکھے طریقہ کار کے مطابق ہری اور لال جیلی کی کیوبز اور چینی کا شیرہ بھی بنا کر رکھ لیجئے اب اپنے خاندان کے افراد اور آنے والے مہمانوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ فالودہ شیک بناسکتی ہیں، کیونکہ یہ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے۔ کون ہے جو اسے کھانا پسند نہیں کرے گا۔ سویاں، تخم بالنگا، جیلی کیوبز اور چینی کا شیرہ تیار ہے۔ دودھ، برف، کیوڑہ، لال شربت، پستہ بادام کترا ہوا ہر گھر میں رکھا رہتا ہے۔ ان تمام چیزوں کو ملائیے،مزیدار فالودہ شیک تیار کیجئے۔ اگر آپ چاہیں تو آخر میں آئسکریم اور تازہ موسمی پھلوں کے قتلے بھی شامل کرسکتی ہیں۔ لیجئے ہوم میڈ فالودہ تیار ہوگیا۔ گلاسوں میں نکال ک رسرد کرسکتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں