وضو کے دوران ان آداب کا خیال رکھیں انشاء اللہ فلاح دارین حاصل ہوگی۔
۱)وضو شروع کرنے سے پہلےہاتھ دھوکر مسواک کرلیں۔ مسواک کرنے سے نماز کا ثواب ستر گنا زیادہ ہوجاتا ہے اور جان کنی کے وقت اللہ پاک اسے کلمہ یاد دلاتے ہیں۔
(۲)پھر پوری بسم اللہ شریف پڑھ لیں اور ساتھ ہی ’بِسْمِ اللہِ اَلْـحَمْدُ لِلہ پڑھ لیں۔ جب تک وضو رہے گا ہمارے محافظ فرشتے ہمارے لیے دعا کرتے رہیں گے۔
(۳)وضو کے دوران ایک دفعہ کلمہ شہادت پڑھ لیں۔ جنت کے آٹھ دروازے اللہ پاک کھول دیتے ہیں۔ جس دروازے سے چاہو جنت میں داخل ہو جائو۔ جب وضو مکمل ہو جائے یعنی پائوں وغیرہ دھو لیں تو پھر فوری طور پر یہ چار دعائیں پڑھ لیں۔
(الف)ایک دفعہ مجلس کے خاتمے کی دعا پڑھ لیں۔ سُبْـحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَبِـحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْکَ
(ب) ایک دفعہ کوئی سا بھی درود شریف پڑھ لیں۔
(ج)تین دفعہ سورۃ القدر پڑھ لیں۔ حدیث شریف کے مطابق جو ایک دفعہ پڑھے گا اس کا حشر اللہ پاک شہداء کے ساتھ کریں گے۔ جو دو دفعہ پڑھے گا اللہ پاک اس کا حشر صدیقین کے ساتھ کریں گے۔ جو تین دفعہ پڑھے گا اللہ پاک قیامت میں اس کو گروہِ انبیاء کے ساتھ اٹھائیں گے۔
(راوی حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
(د)تین دفعہ سورۃ اخلاص پڑھ لیں۔ وضو کے آداب مکمل ہوگئے۔ آپ نماز و تلاوت شروع کردیں۔ دوران وضو یہ چھوٹے چھوٹے اعمال آپ کی عبادات پر قبولیت کی مہر لگوادیں گے۔ ان شاء اللہ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں