آسیب ختم ہوگیا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھ پر بچپن سے آسیب کا اثر تھا‘ جب سے ہوش سنبھالا والدین مجھے کسی نہ کسی عامل‘ پیر‘ درگاہ پر لیے پھررہے تھے‘ مگر صرف وقتی فائدہ ہوتا چند دن یا چند ہفتوں کے بعد پھر وہی صورتحال ہوجاتی‘ مجھے دورے پڑتے‘ کوئی جن میرے اندر آکر گھر والوں سے باتیں کرتا‘ گھر میں بے چینی‘ نحوست اور بیماری تھی‘ہر کوئی پریشان مگر اس کا حل کہیں سے نہ مل رہا تھا‘ میری عمر 23 سال ہوچکی تھی مگر زندگی میں کبھی کامیابی کا منہ نہ دیکھا‘ ہرطرف سے ناکام اور احساس کمتری کا شکار رہا۔ ایک دوست کے ذریعے عبقری رسالہ اور پھرتسبیح خانہ کامعلوم ہوا‘ تسبیح خانہ آنا شرو ع ہوا‘ درس سنے‘ دل کوسکون ملا‘ درس میں بتائی گئی مسنون دعائیں پڑھنا شروع کردیں‘ گھر میں برکت اور سکون آنا شروع ہوا‘ اسی دوران ’’ہجویری محل‘‘ میں نو راتوں کے چلہ کا علم ہوا‘ گھر والوں سے اجازت لے کر وہاں روانہ ہوگیا مجھے سوفیصد یقین ہوگیا تھا کہ میرا مسئلہ اب ہجویری محل میں ہی حل ہوگا۔ وہاں 9 راتیں بتائے گئے اعمال کیے‘ رب کریم کے آگے خوب گڑگڑا کر دعائیں مانگیں۔ 9 دن کے بعد جب میں گھر لوٹا تو بہت بدل چکا تھا۔ آج تیسرا مہینہ ہے مجھے ہجویری محل سے واپس آئے ہوئے دوبارہ مجھ پر کبھی وہ جن نہیں آیا‘ گھر میں بھی سکون اور نحوست چھٹ چکی ہے۔ میں بھی گزشتہ پندرہ سے نوکری پر جارہا ہوں‘ حالانکہ اس سے پہلے بیروزگار تھا۔ اب بھی جس دن بھی مجھے وقت ملے میں ہجویری محل ضرور چکر لگاتا ہوں۔ (کاشف محمود‘ فیروزوالہ)
مسائل اور جوڑوں کا درد ختم: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ دس سال سے گھریلو جھگڑوں‘ کاروباری مسائل‘ الجھنوں‘ ٹینشنوں کا شکار تھا‘ ان مسائل سے لڑتے لڑتے تھک چکا تھا اس کےساتھ جوڑوں کے درد نے بُرا حال کردیا‘ ایک دوست کے بتانے پر حسب موسم بستر لے کرہجویری محل چلا گیا‘ وہاں نو راتوں کا چلہ کیا‘ دوران چلہ سب سے پہلے مجھے جو چیز محسوس ہوئی وہ یہ کہ میرے جوڑوں میں درد دن بدن کم ہورہا ہے اور چھٹے دن میرا درد بالکل ختم ہوگیا‘ اسی طرح دیگر مسائل کے حل کیلئے میں نے رب کریم سے خوب مانگا‘ بتائے گئے اعمال کیے‘ چلہ کے بعد جب گھر لوٹا تو گھر میں سکون تھا‘اب میرے گھر میں جھگڑے نہیں ہوتے‘ کاروباری حالات دن بدن بہتر ہورہے ہیں‘ آمدن میں اضافہ ہوا ہے۔ دل میں سکون رہتا ہے‘ نماز چھوڑنے کو اب دل نہیں چاہتا۔ (ابوعبداللہ‘ لاہور)
’’ہجویری محل‘‘ میں ہونے والے اعمال کی تفصیل صفحہ نمبر 64 پر ملاؒحظہ فرمائیں!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں