Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہیپاٹائٹس سے نجات کے لیے یہ دوا آزمائیے!

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتے ہوئے چار ماہ ہوگئے ہیں‘اس رسالہ کی بہت برکات ہیں‘ مجھے صحت کی بہاریں اسی شمارے کے توسط سے ہی تو ملی ہیں۔ گزشتہ دو سال سے بیمار ہوں‘ ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ مجھے کالایرقان یعنی ہیپاٹائٹس سی کا مرض ہے‘ بہت ڈاکٹروں سے علاج کروایا‘ ٹیکوں کا کورس کیا مگر چند ہفتوں بعد ہی طبیعت دوبارہ بگڑ جاتی‘ عبقری دواخانہ آنے سے پہلے انگریزی ادویات کا بے دریغ استعمال کیا تھاجس سے بلڈیشر ہائی رہنا شروع ہوگیا۔ طبیعت بوجھل بوجھل سی رہتی پھر میری ہمسائی نے مجھے ایک مرتبہ عبقری رسالہ دیا ‘ میں نے پڑھنا شروع کردیا‘ اسی شمارے میں عبقری ادویات کا تعارف ملا‘ پڑھا دل میں امید بر آئی کہ مجھے بھی ایک مرتبہ عبقری دواخانہ میں ضرور جانا چاہیے۔ میں نے اپنی ہمسائی سے بات کی اس نے کہاکہ تم صبح ہی میرے ساتھ عبقری دواخانہ چلنا ان شاء اللہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔ پھر میں اگلے ہی دن صبح اس کے ساتھ عبقری دواخانہ آئی جہاں حکیم صاحب کے اسسٹنٹ نے میرا چیک اپ کیا اور مجھے ہیپاٹائٹس کی شکایت بتائی‘ساتھ ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ دیا میں نے پابندی کے ساتھ اس کا استعمال کیا اب اللہ کریم کا شکر ہے کہ مجھے’ ہیپاٹائٹس ‘سے سترفیصد نجات مل چکی ہے اور میں روزمرہ کی طرح اپنے گھر کے کام خود کرتی ہوں‘ بیماری میں کام والی لگوائی ہوئی تھی۔ ظاہر ہے اس کو بھی مہینہ کے بنیاد پر پیسے دینے ہوتے تھے اور اپنی ادویات پر بھی پیسے خرچ ہوتے تھے لیکن اب میں صحت مند ہوں ‘ گھر کے کام خودکرنا شروع ہوگئی ہوں۔اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے عبقری کو دعائیں دیتی ہوں‘ عبقری رسالہ تو اب ہمارے گھر کی ضرورت ہے۔ اس میں موجود اکثر ٹوٹکے میں آزماتی ہوں سوفیصد کامیاب پائے۔ گھر میں کسی کو کچھ ہوجائے اب سب سے پہلے عبقری ادویات پر نظر جاتی ہے۔ چھوٹی موٹی بیماریوں کا علاج ہم گھر پر خود ہی کرلیتے ہیں۔ (عائشہ ارشد‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 055 reviews.