Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی منزل جانےسے صحت کی بہاریں لوٹ آئیں! بیماریاں ختم

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

اب ہرمہینے روحانی منزل ضرور جاؤں گا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میں ’’روحانی منزل‘‘ کے بارے میں پڑھا تھا اور میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ یہاں پر آیا ہوں روحانی منزل میں مجھے بہت سکون ملا۔ ’’روحانی منزل‘‘ کا ماحول دیکھ کر واپس جانے کو دل نہیں کرتا۔ یہاں صبح و شام اللہ کا ذکر ہوتا ہے جس سے اور بھی سکون ملتا ہے۔ یہاں پرجو لوگ ہیں وہ بہت اچھے ہیں۔ لنگر کا نظام بھی بہت اچھا ہے ’روحانی منزل‘ میں بندے کا تعلق اللہ تعالیٰ سے جوڑا جاتا ہے اور یہاں ہونے والے اعمال کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے حکم سے مشکلات حل ہوتی نظرآرہی ہیں۔ میں نے بہت جگہوں پر چکر لگائے لیکن جو سکون مجھے روحانی منزل میں ملا وہ کہیں بھی نہیں ملا۔میرے بے شمارمسائل ’’روحانی منزل‘‘ میں آنے سے ٹھیک ہوئے‘ اب میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہر مہینے میں روحانی منزل کا چکر لگائوں گا۔ (واجد اقبال،چکوال)
روحانی منزل میں قیام اور بیماریاںختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کافی عرصہ سے روحانی منزل میں آنے کو دل کررہا تھا لیکن کوئی ترتیب نہیںبن رہی تھی‘جب عبقری رسالہ میں روحانی منزل کے متعلق لوگوں کے تجربات پڑھے تو دل مزید مچل اٹھا‘ بیماریوں کے باعث بستر پر لگ چکا تھا‘ بمشکل گاڑی کروا کر روحانی منزل پہنچا۔ پہلی بار یہاں آیا یہاں بہت سکون ملا‘ پہلے جسم ہروقت ٹوٹا رہتا تھا‘ کچھ بھی کرنے کو دل نہیں چاہتا تھا‘ لیکن روحانی منزل میں تو مشکل ترین خدمت بھی کی تو ذرا برابر بھی تھکاوٹ کا احساس نہیں ہوا‘ ایک بار توتین دن سے بازوؤںمیں شدید درد تھا۔ جمعرات کو روحانی منزل آنا ہوا رات قیام کیا اللہ کےفضل سے اور روحانی منزل میں قیام کی برکت سے درد کا نشان تک نہیں رہا۔اب میری طبیعت پہلے سے بہت ہی بہتر ہے‘ جب بھی جسمانی طور پر کمزوری یا طبیعت خرابی کا اشارہ ملتا ہے‘ میں روحانی منزل پہنچ جاتا ہوں‘ اللہ کریم وہاں ہونے والے اعمال کی برکت سے مجھے صحت و تندرستی سے نواز دیتے ہیں۔ (اقبال عمر، اسلام آباد)
روحانی منزل جانے سے صحت کی بہاریں لوٹ آئیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کی زندگی میں برکتیں عطا فرمائیں آمین۔ جب سے آپ نے عبقری میگزین میں روحانی منزل کا کالم چھاپا ہے پڑھ کر دل میں بے حد حسرت پیدا ہوئی مجھ جیسے گنہگار بھی روحانی منزل سے فیض حاصل کریں‘ کچھ عرصہ پہلےپہلی مرتبہ روحانی منزل میں حاضری نصیب ہوئی۔ لکھتے ہوئے شرم آرہی ہے کہ میں اپنی صحت و جوانی سے محروم تھا ‘ روحانی منزل جاکر میں نےاپنے اسی مرض کی نیت کرکےیَافَتَّاحُ کا وظیفہ پڑھنا شروع کردیا‘ دوران وظیفہ مجھے ایک خاص منظر دکھایا گیا وہ عورتیں دکھائی گئیں جن سے مجھے بے حد عشق تھا جن کے عشق کا میں دن رات سوچا کرتا تھا۔ ان کے چہرے خوفناک اور مردوں جیسے دکھائی دیئے۔ جب سے روحانی منزل میں آکر’’یافتاح‘‘ کا ورد کیا تو الحمدللہ میری صحت کی بہاریں لوٹ آئی ہیں۔ مجھے دوبارہ زندگی مل گئی ہے‘ مایوسیاں چھٹ گئی ہیں‘ مجھ پر نحوست کےبادل چھائے تھے روحانی منزل میں ہونے اعمال کی برکت سے وہ بادل چھٹ گئے‘ میری زندگی میں اعمال آگئے‘ نماز آگئی‘ تسبیح اور مصلیٰ آگیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھ جیسے گنہگار کو ’روحانی منزل‘ کا خادم بنا کر زندگی گزارنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین۔ (انیس الرحمن، لاہور)
روحانی منزل میں ہونے والے اعمال کی تفصیلات صفحہ نمبر 64 پر ملاحظہ فرمائیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 045 reviews.