مریضہ کومے سے باہر آگئی:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری خالہ شدید بیمار تھیں وہ ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں اور ان کے روزانہ کی بنیاد پر تھیں اور ان کے روزانہ کی بنیاد پر ڈائیلاسز ہورہے تھے۔ ان کی حالت بہت ہی زیادہ خراب تھی۔ میں نے ان کے بیٹوں کو عبقری کے متعلق بتایا اور انہیں عبقری دواخانہ سے ایک کتابچہ ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا خاتمہ‘‘ لا کر دیا‘ اس میں سے ایک وظیفہ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کا وظیفہ انہیں بتایا کہ یہ پڑھنا شروع کردیں‘ ان شاء اللہ خالہ جلد ہی ٹھیک ہوجائیں گی۔ ان کے بیٹوں کا رجحان ادویات پر زیادہ تھا پھر بھی انہوں نے میرے اصرار پر پڑھنا شروع کردیا اور ساتھ میں بھی وہیں پر کھڑا پڑھتا رہا۔ پھر ایسا ہوا کہ خالہ وینٹی لیٹر سے قومے میں چلی گئیں اور ڈاکٹروں نے بالکل ہی جواب دے دیا‘ اگلے دن خالہ کو ہوش میں آنے کے بعد وینٹی لیٹر پر لایا گیا۔ میں نے وہاں ڈاکٹروں کو باتیں کرتے ہوئے خود سنا کہ وہ کہہ رہے تھے یہ تو کوئی معجزہ ہی ہے ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی مریض وینٹی لیٹر سے قومے میں گیا ہو اور پھر ہوش میں آکر صحیح سلامت حالت میں سنبھل گیا۔ میں نے ان کے بیٹوں سے کہا کہ آپ کم از کم ایک ہزار کتابچہ مختلف جگہوں پر تقسیم کریں‘ الحمدللہ! انہوں نے یہ کتابچہ تقسیم بھی کیا‘ چند دنوں کے اندر میری خالہ بہتر ہوکر اپنی گھر چلی گئیں۔ (شمریز خان‘ کراچی)
بیوہ کی شادی میں رکاوٹ ختم: ہماری ایک جاننے والی خاتون ہیں‘ ان کا شوہر شادی کے چھ ماہ بعد ہی فوت ہوگیا‘ اس کے بعد تین سال ہوگئے تھے باوجود لاکھ کوشش کے ان کی شادی نہ ہوسکی‘میںنے ان کی والدہ کو بتایا کہ آپ ہر ماہ ماہنامہ عبقری اور ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ لے کر حسب توفیق لوگوں میں تقسیم کریں۔ انہوں نے صرف تین ماہ ہی یہ کام کیا‘ الحمدللہ! اللہ کریم نے عبقری رسالہ اور اس کتابچہ میں لکھے اعمال کی برکت سے ان کی بیٹی کا بہترین جگہ پر رشتہ کروا دیا‘ آ ج وہ بچی اپنے گھر میں خوش ہے۔ (ی، گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں