محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں اپنے شوہر، والد، دو بچوں اور دیور کے ساتھ عبقری روحانی اجتماع میں آئی تھی اور آج چار سال ہوگئے ہیں میں تسبیح خانہ سے جڑ چکی ہوں۔آپ سے بذریعہ ٹوکن ملاقات بھی ہوئی۔ میں عبقری رسالہ اور دو انمول خزانہ بھی پڑھتی ہوں۔ میرا مسئلہ یہ تھا کہ میری شادی کو 17 سال ہوگئے ہیں‘الحمدللہ پانچ بچے ہیں‘میرے شوہر کاروبار کیلئے کراچی گئے ہوئے تھے‘ جب وہ چلے گئے تو کچھ حاسدین نے میرے شوہر سے کچھ ایسی باتیں کیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ تھا اور مجھ پر انتہائی گھٹیا الزامات لگائے‘‘ میں بہت زیادہ پریشان ہوگئی کہ یہ مجھ پر بہتان باندھ رہے ہیں اگر میرے شوہر نے میرا یقین نہ کیا تو میرا گھر ٹوٹ جائے گا۔میرے دیور جو تسبیح خانے سے جڑے ہوئے ہیں وہ چار سال سے عبقری رسالہ بھی پڑھتے ہیں اور رمضان میں قیام بھی تسبیح خانہ میں کرتے ہیںانہوں نے یہ مسئلہ آپ کے سامنے رکھا‘ جس پر آپ نے میرے لیے یہ وظیفہ عنایت فرمایا یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ میں نےلاتعداد پڑھنا شروع کردیا‘ میرا گھر ٹوٹ رہا تھا‘ شوہر بدگمان ہوچکے تھے‘ وہ مجھے رکھنے پر بھی آمادہ نہ تھے کیونکہ ان کی برین واشنگ ہی کچھ اس طرح سے کی گئی تھی کہ ان کومیری کسی بات پر اعتبار ہی نہ رہا تھا مگر اس وظیفہ نے تو کمال ہی کردیاچند دنوں میں ہی سب بدگمانیاں ختم ہوگئی اور میرا گھر دوبارہ سے خوشحال ہوگیا۔ میری دعا ہے تسبیح خانہ تاقیامت قائم رہے اور حضرت حکیم صاحب اور ان کی نسلوں کو اللہ اس کا اجر دے۔ عبقری روحانی(چلہ) اجتماع میں شرکت کی برکت سے روحانی سکون ملا ہے اور مجھے شکریہ ادا کرنے کا موقع ملا ہے ‘ اللہ میرے بھائی جیسے دیور کو تسبیح خانہ سے ہمیشہ جوڑ کر رکھے۔۔(مسرت، کوہاٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں