قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔
اپریل کے جوابات
1۔محترم آپ کا سوال میں نے پڑھا‘ آپ نے اپنا مسئلہ لکھا کہ آپ کی بچی تین سال کی ہوگئی مگر بول نہیں پارہی‘ یہی مسئلہ میری ایک بھتیجی کےساتھ بھی تھا‘ ہمیں کسی نے ایک ٹوٹکہ بتایا تھا کہ گھر کی دیوار یا چھت پر پرندوں کے لیے پانی رکھیں جس میں چڑیا وغیرہ آکر پانی پی لیں پھر چڑیا کے جوٹھے پانی کے چند قطرے روزانہ بچی کو پلادئیے جائیں بچی بولنا شروع کردے گا اور ایسا ہی ہوا‘ بچی نے پھر اتنا بولنا شروع کیا کہ اسے زبردستی ڈانٹ کر چپ کروانا پڑتا تھا۔ آپ بھی یہ کرسکتےہیں۔(شہریار‘ لاہور)
2۔بہن! میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا‘ میں کسی سامنے بات کرنا چاہتا تو جسم پسینے سے شرابور ہوجاتا ہےا ور بعض اوقات تو میرے ہاتھ کانپنا شروع ہوجاتے تھے‘ عبقری رسالہ میں میں نے ایک وظیفہ یَابَاعِثُ یَانُوْرُ رات کو سوتے وقت دل پر ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ پڑھنا ہے‘ میں نے یہ عمل شروع کردیا‘ میرے اندر خود اعتمادی پیدا ہوگئی۔ آپ بھی یہی عمل کیجئے اس کے علاوہ روزانہ نماز فجر کے بعد نکلتے سورج کے سامنے کھڑی ہوجائیے اور لمبی سانس کھینچ کر اسے اپنے اندر روک کر رکھیں جب قوت برداشت جواب دے جائے تو پورے پریشر کے ساتھ ہوا کو باہر نکالیں کہ آواز پیدا ہو۔ اسی طرح کم از کم پندرہ مرتبہ کیجئے۔ اکیلے کمرے میں شیشے کے سامنے کھڑی ہوجائیے اور زور زور سے پورے جوش سے بات کیجئے ‘ چند دن کی پریکٹس کے بعد آپ میں اتنا حوصلہ اور ہمت پیدا ہوجائے گی کہ آپ ایک مجمع سے بھی بات کریں گی تو آپ کو گھبراہٹ نہ ہوگی۔ (عمر‘ راولپنڈی)
3۔عبقری دواخانہ کے ڈراپر’’ کان شفاء‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے بچی کو استعمال کروائیں۔ (شبانہ ‘ پشاور)
4۔آپ سحری و افطاری میں دہی کا رائتہ ضرور استعمال کریں اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی ’’ہاضم خاص‘‘ کا استعمال افطاری کے بعد ضرور کرلیا کریں ۔ ان شاء اللہ آپ کی ریح کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
مئی کے سوالات
1۔ محترم قارئین السلام علیکم! میری ایک کزن ہے جس کو پوشیدہ مقام پر اندرونی ورم کی بیماری لاحق ہوگئی ہے‘ جو ڈاکٹر کے مطابق پھیل کر مثانے تک اور اوپر رحم تک جاسکتا ہے۔ ابھی اس کی عمر 20 سال ہے‘ غیر شادی شدہ ہے‘ڈاکٹر شادی کا مشورہ دیا ہے لیکن ان حالات میں اس کی شادی بھی نہیں ہوسکتی‘ وہ بی ایس سی کی طالب علم ہے‘ دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے‘ جسم پر غیرضروری بال آرہے ہیں‘پہلے بہت چست تھی اب دن بدن سست ہورہی ہے‘ تھوڑا سا کام کرتی ہے تو اس کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے‘خدارا کوئی ایسا نسخہ بتائیں کہ اس کا ورم ٹھیک ہوجائے اور پہلے کی طرح ہوجائے۔ (پوشیدہ‘ کراچی)
2۔میری شادی کو دس سال ہوگئے‘ اولاد نہیں ہے‘ شادی کے بعد میرے شوہر نے میری طرف دیکھا بھی نہیں‘ ابھی ایک سال پہلے اس نےد وسری شادی کرلی‘ میں بہت پریشان ہوں‘ الجھی ہوئی ہوں‘ میں سسرال میں بیوہ کی طرح زندگی گزار رہی ہوں‘ قارئین میری گزارش ہے یہ مجھے کوئی وظیفہ بتادیں‘ امید ہے آپ ناامید نہیں کریں گے۔(پوشیدہ)
3۔محترم قارئین! میرے ساتھ کچھ طبی مسائل ہیں ‘ ہروقت کمر‘ گھٹنوں‘ ٹخنوں میں درد رہتا ہے‘ اعصابی کمزوری زبردست ہے‘ اکثر دل کی دھڑکن تیز رہتی ہے‘ دائیاں گھٹنا‘ پنڈلی اور ٹخنا برف کی طرح ٹھنڈا ہوجاتا ہے‘ میرے ان مسائل کی وجہ سے میری زندگی اجیرن ہوچکی ہے‘اگر کسی قاری کے پاس ان مسائل کا حل ہے تو مجھے ضرور بتائیے‘ میں انتظار کروںگی۔ ( ع، گجرات)
4۔قارئین! میری بڑی بہن کی شادی کو چار سال ہوگئے ہیں‘ اولاد نہیں‘ میری شادی کا مسئلہ ہے کہیں رشتہ طے ہو ہی نہیں رہا‘ میرا چھوٹا بھائی بے روزگار ہے‘ ہم کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں‘ ابو کو اپنا مکان مل جائے۔ میرے دانتوں کا بھی مسئلہ ہے‘ میرےمسائل حل بتادئیے۔ (ن، ساہیوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں