محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کیلئے ایک نایاب تحفہ پیش خدمت ہے۔یہ استخارہ میرے اور میرے ملنے والے احباب کے استعمال میں ایک عرصہ سے ہے۔ طریقہ کچھ یوں ہے کہ باوضو ہوکر سورۂ فاتحہ گیارہ مرتبہ‘ سورۂ اخلاص گیارہ مرتبہ‘ تیسرا کلمہ گیارہ مرتبہ‘ درود شریف اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھیں۔ پھر دورکعت نفل برائے استخارہ کی نیت سے کھڑے ہوجائیں۔ پہلی رکعت میں فاتحہ پڑھتے ہوئے جب اِہْدِ نَا الصِّرٰطَ الْمُسْتَقِیْمَ پر پہنچ جائے تو اسے مسلسل دھراتے جائیں۔ اچانک کوئی نادیدہ قوت آپ کی گردن اور سینہ دائیں یا بائیں طرف موڑے گی۔ دائیں طرف مڑنے کا مطلب ہے کہ کام آپ کیلئے ٹھیک ہے جبکہ بائیں طرف مڑنے کا مطلب کام نہ کرنے کا اشارہ ہے۔
رمضان میں کھجور کا مزیدارشیک
چند کھجوریں لیں‘ دھو کر صاف کرلیں۔ اس کی گٹھلیاں نکال کر الگ رکھ دیں یا پھینک دیں‘ اب کھجور کو بلینڈر میں ڈال کر حسب ضرورت دودھ ڈال کر چند منٹ تک چلائیں‘ جب کھجور اور دودھ اچھی طرح مکس ہوجائیں تو گاڑھا شربت سا بن جائےگا۔ افطار ی میں نوش فرمائیں‘ بہت طاقتور ہے۔
خونی و بادی بواسیر کیلئے
ھوالشافی: تارامیرا‘ رسونت خشک‘ کافور‘ سنامکی ہموزن سفوف بناکر کیپسول بھرلیں۔ صبح‘ دوپہر‘ شام ایک کیپسول ہمراہ تازہ پانی کے ساتھ ‘ بہت ہی مجرب اور آزمودہ ہے۔
دائمی کیرا‘ نزلہ زکام و قبض:دارچینی ‘ لونگ اور جلوتری ایک ایک تولہ‘ مصبرتین تولہ۔ سب کو الگ کوٹ چھان لیں‘ پھر گولی بقدر دانہ مسور بنائیں ‘ صبح ‘ دوپہر‘ شام تازہ پانی کے ساتھ ایک گولی۔(بحوالہ عبقری جلد نمبر 10)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں