محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں رحیم یار خان کا رہنے والا ہوں‘ عبقری رسالہ پڑھتے ہوئے تقریباً تین سال ہوگئے ہیں‘ اس شمارے نے اگر میں یہ کہوں کے ہمارے علاقہ میں انقلاب برپا کردیا ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا‘ بے شمار مسائل کا حل ہمیں صرف اسی شمارہ کی وجہ سے ملا ہے‘ وظائف پڑھ کر رب کریم سے پانےکا گُر ہمیں صرف اسی شمارہ نے دیا ہے‘ اسی رسالے کی برکات ہیں کہ لوگ آج تسبیح اور مصلے کی اہمیت کو جان گئے ہیں‘ لوگ پانچ وقت کی نماز پڑھنا شروع ہوگئے ہیں‘ ذکر اذکار اورمسنون اعمال پر آگئے ہیں‘ ایک سوفیصد سچا آنکھوں دیکھا قصہ قارئین عبقری کی نذر ہے:۔
میرے چھوٹے بھائی کو بواسیر تھی جس کے پھوڑے بن جاتے تھے اور میرا بھائی خود ہی پھوڑے کو کاٹ دیتا تھا جو کہ ڈاکٹر کے پاس شرم کی وجہ سے نہیں جاتا تھا بالآخر مسئلہ زیادہ بڑھ گیا تو ڈاکٹر سے چیک کروایا تو ڈاکٹر نے ٹیسٹ کروائے جس میں کینسر ثابت ہوگیا۔ ڈاکٹر نے پہلے آپریشن کا کہا کہ آپریشن ہوگا بعد میں پھر کہنے لگے کہ آپریشن نہیں ہوسکتا اس کی جڑیں اندر تک چلی گئی ہیں۔ تو میرا بھائی مایوس ہوگیا۔ پھر مجھے عبقری رسالے میں آپ کا بتایا ہوا عمل حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کا وظیفہ یاد آیا۔ میں نے اپنے بھائی کو وظیفہ بتایا کہ یہ وظیفہ کرو۔ تو میرے بھائی نے پڑھنا شروع کیا تو اللہ کی ذات پاک کا بہت کرم ہوا آج میرا بھائی بالکل ٹھیک ہے اور اپنا کام وغیرہ بھی کررہا ہے ۔ میری دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو سدا اسی طرح خدمت خلق کی توفیق دے اور خاتمہ بالایمان کرے اور عبقری کی ساری ٹیم کی اللہ حفاظت فرمائے اور نیکی کی جانب گامزن رکھے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں