محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ آٹھ سال سے مسلسل پڑھ رہے ہیں‘ تین سال پہلے میری نوکری ختم ہوگئی‘ کافی جگہ نوکری ڈھونڈی مگر نہ ملی‘ بمشکل ایک جگہ پر مارکیٹنگ کی نوکری ملی مگر مسئلہ یہ پیدا ہوگیا کہ میری کمپنی مجھے ماہانہ ٹارگٹ دیتی جو مجھے ہر ماہ ہرصورت پورا کرنا ہوتا تھا مگر گزشتہ ایک سال سے ملکی حالات کی وجہ سے آرڈر پورا نہ ہوتا جس کی وجہ سے میری نوکری خطرے میں پڑگئی‘ رسالہ عبقری پڑھنا شروع کیا‘ جب عبقری رسالہ میں ’’عبقری حویلی‘‘ میں ہونے والے اعمال کے متعلق پڑھا اور اس کے لوگوں کے تجربات پڑھے تو وہاں جانے کیلئے بے چین ہوگیا‘ مجھے ہفتہ اتوار چھٹی ہوتی ہے لہٰذا میں ہر ہفتہ کی صبح گھر سے نکلتا تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت کے بعد عبقری حویلی احمدپور شرقیہ پہنچ جاتا‘ وہاں خوب اعمال کرتا‘ میری پریشانی ان دنوں سب سے بڑی یہی تھی کہ میرا ٹارگٹ پورا ہوجائے اور میری نوکری بچ جائے۔ یقین جانیے! جب سے ہفتہ میں صرف ایک دن چند گھنٹے کیلئے عبقری حویلی جانا شروع ہوا ہوں‘ میرا ماہانہ ٹارگٹ پورا ہوتا ہے اور کمپنی بھی مجھ سے اب بہت خوش ہے کہ یہ بندہ ایسے ملکی حالات میں بھی ٹارگٹ کو سوفیصد اچیو کرتا ہے۔ الحمدللہ! اس کے علاوہ بھی مجھے عبقری حویلی میں جاکر بہت کچھ ملا‘ نماز پڑھنا تو دور مجھے کبھی خیال بھی نہ آتا تھا کہ کبھی نماز بھی پڑھتے ہیں‘ اب سارا دن مارکیٹنگ کے دوران جہاں بھی اذان ہوجائے میں سارے کام چھوڑ کرپہلے مسجد ڈھونڈتا اور نماز ادا کرتا ہوں‘دعائیں قبول ہونا شروع ہوئیں‘ گھر میں برکت آئی‘ رزق میں اضافہ ہوا۔اب تو جب تک ہفتے میں ایک مرتبہ عبقری حویلی میںجاکر اعمال اور وہاں تھوڑی بہت پودوں اور کیاریوں کی دیکھ بھال کی خدمت نہ کرلوں دل کو سکون ہی نہیں ملتا۔(قاسم ظہور‘ بہاولپور)
عبقری حویلی میں روحانیت کے انوکھے مشاہدات
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم!جوانی انجانے دیوانے پن میں گزر گئی‘ ہوش سنبھالا تو زندگی کے 40 سال بیت چکے تھے دامن میں افسوس کے سوا کچھ نہ تھا۔ خیر اللہ کا کرم عبقری حویلی کے ذریعے سے جینے کا ڈھنگ ملا‘ زندگی کا اصل مقصد ملا‘ اللہ سے لو لگانے کے گرملے اور راحت سکون کا ہر وہ سامان ملا جو میں چاہتا تھا۔عبقری حویلی میں ایام بیض کا عمل کیا‘ وہ انوارات کھلے کہ تحریر اس کے احاطہ سے قاصر ہے۔ اللہ کی یاد اور اس کے انعامات کا تصور کرکے عبقری حویلی میں بیٹھا تو عجیب مشاہدات سامنے آئے۔ قلبی طمینان ملا، گھر میں سکون ملا، ذہنی الجھنوں، ڈیپریشن سے افاقہ ہوا اور وہ کچھ ملا اگر بیان کروں تو آپ یقین نہ کریں۔ )
امن و سکون اور راحت کے متلاشی حضرات کی خدمت میں بس اتنا کہنا چاہوں گا کہ عبقری حویلی آئیں‘ ایام بیض کے روزے رکھیں اور اللہ سے لو لگائیں‘ آپ دیکھیں گے کہ آپ کی تمام پریشانیاں چھٹ جائیں گی اور روحانیت کے روح پرور انوارات روز روشن کی طرح عیاں ہوں گے۔ (محمد احمد، سرگودھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں