محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رہے۔عبقری رسالہ میں آئے اعمال و وظائف اور ٹوٹکوں سے لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں۔ عبقری رسالہ میں بارش کے پانی کے متعلق پڑھا‘ میں نے بارش کے پانی پر عمل کرکے اپنی ایک رشتے دار کو پانی دیا‘ اس کی چھاتی پر
چھوٹی سی گلٹی تھی اور اس کو تکلیف اتنی زیادہ تھی کہ وہ اپنے بدن پر قمیض بھی برداشت نہیں کرسکتی تھی ۔ ڈاکٹر نے پانچ لاکھ روپے آپریشن کے مانگے تھے میں نے بارش کے پانی پر دم کرکے دیا پہلے گھونٹ پر ہی اللہ تعالیٰ نے اسے شفاء کی امید دلا دی‘ چند ہفتوں میں ہی اس کا درد بالکل ختم اور پھر آہستہ آہستہ گلٹی بھی ختم ہوگئی۔ (مسز عمران‘ ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں