محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری ہرماہ بڑے شوق سے پڑھتی ہوں‘ جو مسئلہ آپ سے بیان کرنا مقصود تھا وہ یہ کہ میری پھپھو کا بیٹا جو کہ دس سال کا ہے اس کا دھیان پڑھائی کی طرف بالکل بھی نہیں ہے‘ باقی ہر کام بڑے شوق سے کرتا ہے‘ ہر شرارت میں سب سے آگے ہے‘ میری پھپھو کا اکلوتا بیٹا ہے وہ بہت پریشان ہیں۔کوئی نسخہ ‘دوا یا وظیفہ بتائیے تاکہ وہ پڑھائی میں بہتر ہو۔ آپ کی بہت شکرگزار رہوں گی۔ (ت‘ راولپنڈی)
مشورہ:آپ اپنی پھپھو کو بتائیں کہ عبقری دواخانہ کی ’’روشن دماغ‘‘ گولیاں اور فٹنس فولاد سیرپ اپنے بیٹے کو لکھی گئی ترکیب کےمطابق استعمال کریں اور جب بھی وہ سکول جانے لگے تین مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھ کر اسے دم کردیا کریں۔ اس کے علاوہ وہ گھر میں جب بھی پڑھنے کیلئے بیٹھے یا ٹیوشن جانے لگے تو تب بھی تین مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھ کر دم کردیا کریں۔ انشاء اللہ اس کی دماغی صلاحیتیں بھی اجاگر ہوں گی اور پڑھائی میں اس کا دل بھی خوب لگےگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں