Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوہر کالاجادو سیکھنے کیلئے عامل سے میرا سودا کرآیا

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کو تمام نسل کو تاعمر خیر و عافیت کی زندگی عطا فرمائے آمین۔ حکیم صاحب میں تقریباً تین سال سے عبقری کی قاری ہوں۔ عبقری پڑھنے سے پہلے میری زندگی پریشانیوں میں الجھی ہوئی تھی میرا وٹہ سٹہ خالہ زاد کے ساتھ ہوا پندرہ سال میرے سسرال والوں نے مجھ پر ہر قسم کا جادو، ٹونہ کیا‘ مجھ پر خراب جنات چھوڑے‘ ہر وقت میری طبیعت خراب رہتی‘ جسمانی تکلیف کے ساتھ مجھے ذہنی اذیت دیتے میں سب کچھ خاموشی سے برداشت کرتی‘ میرا شوہر اپنی ماں اور جو میرے وٹے سٹے کی بھابھی ہے‘ اس کے ساتھ ملا ہوا تھا‘ میرے شوہر کے شادی سے پہلے کے اپنی بابھی سے ناجائز تعلقات تھے‘ شادی کے بعد بھی اس کے لیے صرف وقتی ضرورت تھی‘ وہ بھی اپنی مرض کے مطابق میرے شوہر نے کسی عامل کے پاس جاکر اس نے عمل کرنا شروع کیا لیکن عامل کی اس شرط پر کہ میرا شوہر مجھے اس کے پاس لے جائے یعنی میری عزت کا سودا میرا شوہر عمل سیکھنے کے لیے عامل سے کرکے آیا‘ وہ عامل بہت خراب انسان تھا اور میرے شوہر کی یہی خواہش تھی کہ میں ایک مرتبہ ہی سہی عامل کے پاس چلی جائوں مگر حکیم صاحب نہ جانے وہ کونسی طاقت تھی جس نے مجھے روکے رکھا میں عبقری سے علامہ صاحب کا یَاقَہَّارُ کا وظیفہ صبح و شام گیارہ تسبیح کرتی ۔ حکیم صاحب! جب میں نے اکیس دن وظیفہ کیا تو میں نے دیکھا کہ وہی عامل میرے کمرے کی چوکھٹ پر بیٹھا ہوا ہے اور ہر طرف آگ لگی ہوئی ہے اور وہ مجھے بہت غصے سے گھور رہا تھا اور کچھ پڑھ کر مجھ پر پھونک رہا تھا لیکن اس کے کسی بھی وار نے مجھ پر اثر نہ کیا ۔
روحانی اگربتی اور جادو شکن پانی کا حصار
میں دو سال سے سورۃ شمس کا عمل ہر ماہ باقاعدگی سے کرتی ہوں آیت قلب اکتالیس دن ہر روز اکتالیس مرتبہ پڑھتی اب ہر نماز کے بعد آیت الکرسی، آیت قطب، تسبیح فاطمہ الزھراؓ، دو انمول خزانے ہر روز پابندی سے کرتی ہوں میں افحسبتم اور اذان کا عمل کرتی عبقری کی روحانی اگربتی جلاتی گھر میں جادو شکن پانی چھڑکتی اور پینے میں استعمال کرتی ہر روز صبح سورئہ یٰسین اور منزل پڑھ کر پانی چھڑکتی۔ جب میرے شوہر کو معلوم ہوا کہ میرے پاس کوئی اسم ہے جو اس کے اور عامل کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے اس وجہ سے وہ مجھے بہت زیادہ اذیت دینا شروع ہوگیا‘ میرا خرچہ بند کردیا‘ میرے چار بچے ہیں‘ میں سب کچھ ان کیلئے برداشت کیا‘ مگر وظائف نہ چھوڑے۔ پھر مجھ پر مزید جادو کے وار شروع ہوگئے‘ رات کو میرے جسم کے اندر آگ بھرتے‘ میں روتی‘ سسکتی‘ ہر رات میرے لیے کسی اذیت سے کم نہ ہوتی‘ مجھے مجبور کیا جاتا کہ کسی طرح اس عامل کے پاس چلی جاؤں مگر عبقری کے وظائف کی دیوار حائل ہوجاتی‘ میں نے سسکتی رہی‘ تڑپتی رہی مگر وظیفہ پڑھنا ہرگز نہ چھوڑا۔
منز ل اب دو رنہیں!
جب صبح اٹھتی تو میری کمر اور ٹانگیں ٹوٹ رہی ہوتی ہے‘ میں نماز کیلئے مصیبت سے اٹھتی‘ جب نماز پڑھ رہی ہوتی شوہر آکر دھکا دے دیتا‘ مگر میں نے پڑھنا نہ چھوڑا۔ ایک دن میرے شوہر نے مجھے اتنا مارا کہ میں بالکل بے جان ہوگئی‘ پھر بھی میں نے بچوں کی خاطر کوشش کی کہ بات نہ بڑھے‘ مگر میرا شوہر مجھے دھمکیاں دیتا رہا‘ کبھی کہتا عامل کے پاس چل نہیں تو تیرے سینے میں چھ گولیاں اتار دوں گا‘ کبھی کہتا ساری زندگی ماں کے گھر سڑتی رہے گی‘ پھر ایک دن گھٹیا الزام لگا کر مجھے گھر سے نکال دیا‘ مجبور ہوکر میں نے کورٹ سے خلع لے لی‘ میرے اتنے سنگین حالات آئے مگر میں نے وظیفہ پڑھنا نہ چھوڑا‘ یہ وظیفہ ہی میرا سچا سہارا ثابت ہوا اور مجھے اس شیطان کے چنگل سے آزادی مل گئی۔ جب سے اس شیطان سے جان چھوٹی اللہ رب العزت نے سبب پیدا فرمادیا‘ اب میں ٹیچنگ کرتی ہوں‘ بچوں کو بھی پال رہی ہوں ‘ اس سب کے باوجود اب تک مجھے پر رات کو جناتی حملے ہوتے ہیں‘ میرے سابقہ شوہر کے انا کو تسکین نہیں مل رہی کہ اس نے میرے کہنے پر برائی کا راستہ کیوں نہ اختیار کیا‘ وہ عامل میرےسابقہ شوہر کو اب بھی طعنے دیتا ہے مگر میں نے وظیفہ اب بھی نہیں چھوڑا پڑھ رہی ہوں اور لڑ رہی ہوں اور ان شاء اللہ مجھے امید ہے کہ کامیاب میں ہی ہوں گی‘ کیونکہ وہ شیطان کی بتائی راہ پر چل رہے ہیں اور میں رحمٰن کے بتائے راستے پر چل رہی ہوں۔ راہ مشکل ضرور ہے مگر منزل بہت دلکش اور حسین ہے۔ پہلے سےسترفیصد زندگی میں آرام آچکا ہے اورمزید منزل دور نہیں۔(پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 881 reviews.