Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شرابی اور قاتل!تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے کے بعد کیا ہوا؟

ماہنامہ عبقری - اپریل 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ کریم آپ پر اپنی رحمتوں کی برسات کرے۔ آپ نے رمضان شریف میں اپنے ایک درس میں متاثرین والا عمل بتایا تھا وہ بہت زبردست ہے‘ میں نے دوران تسبیح خانہ رہائش میں اور پھر گھر میں بھی اس کو آزمایا ہے اور نہایت ہی زبردست پایا ہے اور اسی کی توسط سے آپ کو ایک واقعہ تحریر کررہا ہوں‘ اس کو عبقری رسالہ میں ضرور شائع کیجئے گا۔حکیم صاحب! میری امی کی پانچ بہنیں ہیں اور امی جان سب سے چھوٹی ہیں اس لیے عمر کے لحاظ سے جو سب سے بڑی خالہ ہیں وہ امی کی امی (نانی جان کی طرح) لگتی ہیں‘ ان کی شکل بھی نانی جان سے بہت ملتی تھی۔ اب وہ انتقال کر گئی ہیں۔ وہ ہم سب بھائیوں سے اور اپنے بھانجوں بھانجیوںڈ سے بہت لاڈ کرتی تھیں اس لیے ہم سب ان کو پیار سے بی بی کہتے تھے اور وہ بھی ہمیں نانی اماں جتنا پیار کرتی تھیں۔ تسبیح خانہ سے جڑنے سے پہلے دین کا کچھ علم نہیں تھا۔ایک دن کزن کی شادی پر ہم سب کزنز ڈانس بھنگڑا وغیرہ کررہے تھے کہ ان میں سے دو کزنز جنہوں نے (اللہ معاف کرے)شراب پی رکھی تھی‘ غل غباڑہ کرنے لگے پھر ایسے ہی دیکھتے دیکھتے لڑائی ہوگئی اور ہم نے ایک دوسرے کے دیکھا دیکھی پسٹل نکال کر فائرنگ کرنے لگے گئے‘ ایک گولی سیدھی میری اس کزن کو لگ گئی جو بی بی کے پاس رہتی تھی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا تھا۔ بی بی نے ہم سب سے ناراض ہوکر ہمیں (مجھے اور باقی سب لڑنے والوں کو) گھر نے نکال دیا اور کبھی نہ معاف کرنے کا کہہ کر خود بھی وہاں سے چلی گئی اور انہوں نے اپنی لاڈلی بھتیجی کا اتنا صدمہ لیا کہ بیمار رہنے لگ گئی اور ایک دن بیماری اور دکھ سے لڑتے لڑتے اللہ کو پیار ہوگئی۔ میرا بہت دل کرتا تھا کہ ان کے پائوں میں گر کر معافی مانگوں لیکن مجھ بدقسمت کو وقت نے اتنی مہلت نہیں دی اور بی بی جان مجھے معاف کیے بناء ہی اس دنیا سے چلی گئی مجھے بہت افسوس ہوا ان کی موت کا‘ میں فوراً ان کے گھر گیا ان کی تدفین میں ساتھ ساتھ رہا ان سے لپیٹ لپیٹ کر چلاتا رہا بی بی جی مجھے معاف کردیں‘ غلطی میری تھی پسٹل میں نے ضرور نکالا تھا لیکن گولی میں نے نہیںچلائی تھی لیکن مجھے سکون نہیں ملا۔ ان سے بہت معافی مانگی ان کی قبر کا تصور کرکے اللہ سے بھی معافی مانگی لیکن دل کو سکون نہیں ملا۔ پھر حالات نے پلٹا کھایا اور مجھے اللہ نے تسبیح خانہ پہنچادیا‘ رمضان تسبیح خانہ میں گزارا‘تمام برائیوں سے توبہ کی‘آپ کا درس سنا‘ دل خون کے آنسو رویا۔ فوت شدگان سے ملنے کیلئےآپ نے سورۂ تکاثر والے نوافل بتائے‘پھر میں نے نفل پڑھے۔یعنی چار رکعات نماز نفل‘ ہر رکعت میں سورۂ تکاثر ایک مرتبہ پڑھنی ہے پھر دعا کرنی ہے۔ دعا میں رو رو کر اللہ سے معافی مانگی۔ بی بی جی سے معافی مانگی۔ تصور میں قبرستان گیا‘ ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ ان سے معافی مانگی۔ رات روتے روتے اور دعا کرتے کرتے سو گیا۔ اسی رات خواب میںوہ آئیں اور اپنے ساتھ اس کزن کو ساتھ لے کر آئی اور مجھے گلے سے لگا کر کہا کہ میں نے تجھے بہت پہلے معاف کردیا تھا۔ وہ دن تھا کہ آج کا دن جب بھی مجھے ان کی باتیں یاد آتی ہیں بہت رونا آتا تھا۔ حضرت صاحب یہ آپ کی مہربانی ہے کہ آپ نے یہ عمل بتایا اور میرے دل سے بہت بڑا بوجھ ہلکا ہوگیا‘ مجھے خلاصی مل گئی۔ تسبیح خانہ میں رمضان المبارک گزارنے سے دل کو سکون مل گیا ہے۔ ساری پریشانیوں کا خاتمہ ہورہا ہے۔ (فردوس سہیل اکبر، ساہیوال)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 879 reviews.